ETV Bharat / state

Elderly people are Learning Quran لکھنؤ کی ایک مسجد میں قرآن پڑھنے اور سمجھنے کی مہم کا آغاز

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 10:09 AM IST

قرآن کی تعلیم عام کرنے کی مہم
قرآن کی تعلیم عام کرنے کی مہم

لکھنؤ کے حسین آباد علاقہ میں واقع ایک مسجد میں قرآن کریم کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے ایک مہم کی شروعات کی گئی ہے۔ جس میں تمام عمر کے افراد قرآن کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

قرآن کی تعلیم عام کرنے کی مہم

لکھنؤ:ریاست اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ کے حسین آباد علاقے میں واقع مسجد کے امام مولانا علی ہاشم نے قرآن کی تعلیم عام کرنے کی مہم کی شروعات کی ہے، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی عمر کے افراد کو مفت میں قرآن تعلیم دی جائے گی۔ یہ مہم گزشتہ ماہ شروع کی گئی ہے، جس میں اب تک 9 طالب علموں نے ناظرہ پڑھنے کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے، ان طلبا کو بطور انعام قران کے نسخے دیئے گئے ہیں، مسجد میں قرآن سیکھنے والے طلبا کی تعداد 25 سے زائد ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے مولانا علی ہاشم نے کہا کہ معاشرے میں قرآن کی تعلیم عام ہو نہ ہونے کی وجہ سے طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے۔ بعض افراد اپنی عبادات صحیح طریقے سے ادا نہیں کر سکتے ہیں تو بعض افراد قرآن صحیح طریقے سے نہیں پڑھ پاتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ قرآن کی تعلیم کو عام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر عمر کے لوگوں کو قرآن کی تعلیم دی جارہی ہے۔

مولانا علی ہاشم کی اس مہم کی نہ صرف لکھنو کے حسین آباد علاقے میں بلکہ پورے لکھنؤ میں تعریف کی جا رہی ہے۔ مولانا ہاشم نے بتایا کہ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو انعام سے بھی نوازا جاتا ہے جس سے دوسرے طالب علموں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ قرآن کی تعلیم حاصل کرنے میں جوش و جذبہ بڑھتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ یہ مہم پورے سال جاری رہے گی اور قرآن کی تعلیم دی جاتی رہے گی۔

مزید پڑھیں:Let's Learn Quran with Tajweed Campaign "آؤ قرآن مجید تجوید سے سکیھیں" مہم کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ تقریبا ایک ماہ میں قرآن مکمل کرانے کی کوشش کی جاتی ہے شام کو ایک گھنٹہ بچوں کو قرآن ہجے اور متن پڑھایا جاتا ہے اس میں عمر کی پابندی اس لیے نہیں لگائی گئی تاکہ کہ عمر دراز افراد ہیں اگر وہ قرآن کی تعلیم حاصل کرنا چاہ رہے ہیں تو وہ بھی اس سے بہرہ ور ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.