ETV Bharat / state

تنزیلہ خان بین الاقوامی سطح پر گولڈ میڈل چیتنے کی خواہاں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 3:47 PM IST

ضلع علی گڑھ کے چھوٹے گھرانے سے تعلق رکھنے والی تنزیلہ خان نے چینئی میں منعقدہ 61 ویں قومی رولر اسکیٹنگ چیمپین شپ میں اپنے کھیل کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔ اب تک قومی سطح پر 27 گولڈ میڈل چیتنے والی تنزیلہ انڈیا کی ٹیم میں شامل ہو کر بین الاقوامی سطح پر ملک کے لئے گولڈ جیت کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہے۔

تنزیلہ خان بین الاقوامی سطح پر گولڈ میڈل چیتنے کی خواہاں
تنزیلہ خان بین الاقوامی سطح پر گولڈ میڈل چیتنے کی خواہاں

تنزیلہ خان بین الاقوامی سطح پر گولڈ میڈل چیتنے کی خواہاں

علیگڑھ: ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں 11 دسمبر سے 25 دسمبر تک 61 ویں قومی رولر اسکیٹنگ چیمپین شپ منعقد کیا گیا۔ جس میں ریاست اترپردیش سمیت ملک کی کل آٹھ رولر اسکیٹنگ ٹیم نے حصہ لیا۔ ریاست اترپردیش کی ٹیم میں ضلع علیگڑھ کے چھوٹے گھرانے سے تعلق رکھنے والی تنزیلہ خان شامل تھیں۔ جنہوں نے چیمپین شپ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دوسرا مقام حاصل کروایا، جس کے لئے ان کو سلور میڈل دیا گیا۔

اس 61 ویں قومی رولر اسکیٹنگ چیمپین شپ میں فائنل مقابلہ اترپردیش اور مہاراشٹ کی ٹیم کے درمیان ہوا، جس میں مہاراشٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا، تو وہیں اترپردیش کی ٹیم دوسرے مقام پر رہی۔ 19 پوائنٹ کے ساتھ مہاراشٹر کی ٹیم چیمپیئن بن گئی تو وہیں اترپردیش کی ٹیم 17 پوائنٹ بنا کر دوسرے 2 پوائنٹ سے دوسرے نمبر پر رہی۔ حلانکہ گزشتہ دو برسوں سے ریاست اترپردیش کی رولر اسکیٹنگ ٹیم، قومی رولر اسکیٹنگ چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر رہی ہے۔ اس مرتبہ بھی صرف دو پوائنٹ سے گولڈ میڈل حاصل کرنے سے رہ گئی۔

تنزیلہ خان نے بتایا میرا خواب ہے کہ میں ورلڈ رولر اسکیٹنگ گیمز میں حصہ لے کر اپنے ملک کا نام روشن کروں، گزشتہ برس میرا ورلڈ رولر اسکیٹنگ گیمز، ارجینٹینا کے لئے انتخاب ہو گیا تھا لیکن کرونا وباء کے سبب ٹیم حصہ لینے نہیں جا پائی۔ گزشتہ 10 برسوں سے میں اپنی کڑی محنت و مشقت اور میدان میں اپنی لگن سے قومی رولر ہاکی کھلاڑی تنزیلہ خان قومی سطح کی رولر ہاکی ڈربی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

تنزیلہ خان نے بتایا ابھی تک میں نے 27 گولڈ، 18 سلور اور 12 برونز میڈل جیتے ہیں، میں اب ٹیم انڈیا میں جگہ بنانا چاہتی ہوں، گولڈ میڈل حاصل کرکے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنا چاہتی ہوں۔ اب میری انکھیں ورلڈ اسکیٹنگ گیمز 2024 پر ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید بتایا یہ اتنا آسان بھی نہیں ہے روزانہ کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میں صبح چار بجے اٹھ کر پہلے گراؤنڈ پر پریکٹس کرتی ہوں، اپنی پڑھائی، نوکری اور گھر سب کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔ میں اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری محنت ایمانداری سے کر رہی ہوں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ایک دن میں ہندوستان کی ٹیم میں شامل ہو کر بین الاقوامی سطح پر ملک کے لیے گولڈ میڈل حاصل کروں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.