ETV Bharat / state

تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے تاج محل کو ہوا نقصان

author img

By

Published : May 30, 2020, 10:22 PM IST

taj mahal damaged due to heavy rains and storms in agra
تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے تاج محل کو ہوا نقصان

اترپردیش کے شہر آگرہ میں تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور تاج محل کو کافی نقصان ہوا ہے۔ اس دوران طوفانی ہواؤں سے تاج محل کے مقبرے کی سنگ مرمر کی ریلنگ ٹوٹ گئی ہے اور اس کی جالیاں بھی گر گئی ہیں۔

ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل دنیا کے عجائبات میں شامل ہے اور اس کو محبت کی علامت کے طور پر دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔

taj mahal damaged due to heavy rains and storms in agra
تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے تاج محل کو ہوا نقصان

آگرہ میں شدید بارش، ژالہ باری اور طوفانی ہواؤں سے تاج محل کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ گنبد کی جالی کا بڑا حصہ ٹوٹ کر گر گیا ہے۔ داخلی دروازہ کے سامنے کی ریلنگ ٹوٹ گئی ہے اور دروازہ بھی گر گیا ہے۔

taj mahal damaged due to heavy rains and storms in agra
تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے تاج محل کو ہوا نقصان

تاج محل میں ہونے والے نقصان کی تحقیقات کے لیے اے ایس آئی کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔

taj mahal damaged due to heavy rains and storms in agra
تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے تاج محل کو ہوا نقصان

بتا دیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گذشتہ 68 دنوں سے تاج محل بند ہے۔ اس سے پہلے بھی طوفانی ہواؤں سے سنہ 2018 میں دو بار پتھر اور دروازہ ٹوٹ کر چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.