ETV Bharat / state

Mirza Ghalib College, Gaya: گیا میں مرزا غالب کالج میں 'کردار سازی' کے عنوان پر نشست

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 5:34 PM IST

گیا میں مرزا غالب کالج میں رمضان کے موقع پر 'کردار سازی' کے عنوان پر نشست
گیا میں مرزا غالب کالج میں رمضان کے موقع پر 'کردار سازی' کے عنوان پر نشست

گیا شہر میں واقع اقلیتی کالج مرزا غالب کالج Mirza Ghalib College کے شعبہ اردو میں رمضان المبارک کے موقع پر 'کردار سازی' کے عنوان پر نشست ہوئی۔ کالج میں رمضان کے تینوں عشرہ میں مختلف عنوانات کے تحت نشست ہوتی ہے، جس میں ٹیچرز طلبہ کے سامنے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہیں۔

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج Mirza Ghalib College میں کردار سازی کے عنوان پر ٹیچرز نے طلباء کے ساتھ اظہار خیال کیا۔ شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر شفقت رانا نے کہا کہ رمضان المبارک میں کالج کی طرف سے بچوں کے لیے اسلامی تعلیمات اور معلومات کے حوالے سے جانکاری دی جاتی ہے، کیونکہ رمضان بچوں کی تربیت اور کردار سازی کا بھی مہینہ ہے۔

بچوں کو بتدریج روزہ رکھنے کی عادت ابھی سے ڈلوائیں۔ نسبتاً بڑے بچوں کو جن پر روزے فرض ہونے والے ہوں، زور زبردستی نہیں بلکہ عادت ڈلوانے کی غرض سے پیار محبت سے روزے رکھوائیں اور یہ معاملہ ہردن کا نہیں ہو بلکہ ہفتہ دو ہفتے میں ایک دن کا ہو انہیں روزہ رکھنے کے بعد تحفے سے نوازیں۔ عمر کے مطابق اس کے فضائل اور نعمتوں سے آگاہ کریں۔ جب کہ اسسٹنٹ پروفیسر احسان اللہ دانش نے کہا کہ رمضان پرہیز گاری اور کردار سازی کا مہینہ ہے۔

ایسے میں ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ کم عمری سے ہی اپنے بچوں کے کردار کو بہتر بنائیں رمضان میں صبر و تحمل رواداری محبت پیار کی پہچان کرائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کالج کا شعبہ اردو ہر برس اس طرح کے عنوان پر مباحثہ کراتا ہے تاکہ بچوں کی معلومات میں اضافہ بھی ہو اور وہ خود ذمہ دار بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mirza Ghalib College Gaya: مرزا غالب کالج میں مزید آٹھ مضامین میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم ہوگی



ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.