Mirza Ghalib College Gaya: مرزا غالب کالج میں مزید آٹھ مضامین میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم ہوگی

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 2:20 PM IST

Updated : Feb 12, 2022, 2:28 PM IST

Mirza Ghalib College will offer postgraduate studies in eight more subjects

مگدھ یونیورسٹی میں 2019 کے دوران پوسٹ گریجویٹ کے آٹھ مضامین کے کورسز پر روک لگادی گئی تھی تاہم ایک بار پھر مرزا غالب کالج گیا کو 8 مضامین کو پوسٹ گریجویٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ان آٹھ مضامین میں اردو بھی شامل ہے۔ Re-approval of post graduate in Mirza Ghalib College۔

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع اقلیتی ادارہ Mirza Ghalib College کو مزید 8 مضامین میں پوسٹ گریجویٹ PG کی منظوری ملی ہے ان آٹھ مضامین میں اردو بھی شامل ہے اسکے علاوہ ایک نیا کورس فائن آرٹس کوبھی منظوری ملی ہے Mirza Ghalib College will offer postgraduate studies in eight more Subjects۔

ویڈیو دیکھیے۔

شہر گیا میں واقع مرزا غالب کالج میں اب ریگولر چار مضامین کے ساتھ آٹھ دیگر مضامین میں پوسٹ گریجویٹ کورسز کی تعلیم ہوگی۔ جس میں اردو بھی شامل ہے حالانکہ پہلے بھی ان سبھی 8 مضامین میں کالج میں پوسٹ گریجویٹ کورسز ہوتے تھے تاہم مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد نے سنہ 2019 میں پوسٹ گریجویٹ کے آٹھ مضامین کے کورسز پر روک لگا دی تھی Magadh University Bihar۔ ان میں انگریزی ہندی اردو تاریخ پالیٹیکل سائنس فیزکس کامرس اور ریاضی شامل تھے۔لیکن اب ان سبھی مضامین میں باضابطہ پوسٹ گریجویٹ کو منظوری مل چکی ہے۔ یہ جانکاری مرزا غالب کالج کے سکریٹری سید شبیع عارفین شمسی نے دی ہے Syed Shabi Arif Arif Shamsi Secretary Mirza Ghalib College Gaya۔

انہوں نے اس دوران مزید کہا کہ مرزا غالب کالج شروع ہی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے قرب وجوار کے ہزاروں طلباء و طالبات ہر سال اس سے فیضیاب ہوتے رہے ہیں اس نے اپنی ایک الگ شناخت بنائی ہے انہوں نے کہا کہ نیا کورس فائن آرٹس کوبھی منظوری ملی ہے جسکی اہمیت آج کے دور میں بہت ہے۔
کالج ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور نئی عمارت بھی بنکر تیار ہے اور اس میں ووکیشنل کورسز کی تعلیم ہوگی۔ ساتھ ہی کالج میں ایم بی اے بی ایڈ اور لاء شعبہ بھی قائم ہوگا اسکی منظوری کے لیے کوششیں جاری ہیں امید ہے کہ جلد ہی اسے بھی منظوری مل جائے گی۔

مزید پڑھیں:


حالانکہ آپسی انتشار اور خلفشار کا بھی سامنا کالج کو ہے اور یہ کوئی باہر کا شخص نہیں کرتاہے بلکہ کمیٹی اور سابق کمیٹی کے افراد کے درمیان ہے. کالج کی نئی کمیٹی پر بھی سوال کھڑے ہورہے ہیں حالانکہ سکریٹری شبیع عارفین شمسی ان سوالوں کو بے بنیاد بتاتے ہیں۔

Last Updated :Feb 12, 2022, 2:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.