ETV Bharat / state

رامپور میں طے شدہ مظاہرے کو روکا گیا

author img

By

Published : Dec 21, 2019, 1:21 PM IST

رامپور میں طے شدہ مظاہرے کو روکا گیا
رامپور میں طے شدہ مظاہرے کو روکا گیا

رامپور میں طے شدہ احتجاجی مظاہرے کو اس وقت ضلع انتظامیہ کی جانب سے روک دیا گیا، جب عوام عیدگاہ میں جمع ہورہے تھے۔

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے ہاتھی خانہ علاقے میں عوام کی جانب سے آج ایک احتجاجی مظاہرہ ہونا، جس کق ضلع انتظامیہ نے روک دیا، حلانکہ اس اجلاس کی اجازت ضلع انتظامیہ نے پہلے منظور کرلی تھی۔

جب عوام انتظامیہ کے روکنے کے بعد نہیں رکی تو پولیس احتجاجیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ بھی کی، جس میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، حلانکہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رامپور سمیت اترپردیش کے زیادہ تر اضلاع میں 15 دسمبر کے بعد سے ہی انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں۔

خیال رہے احتجاجی مظاہرے کرنے والے لاکھوں افراد اس اجلاس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، اور پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، لیکن ضلع انتظامیہ اب اس احتجاج کی اجازت نہیں دے رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام اور پولیس آمنے سامنے ہے اور پتھراؤ جاری ہے۔

یاد رہے کہ ضلع انتظامیہ نے پوری ریاست میں شہری ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرے کرنے کے بعد دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے بھی داغے ہیں، جبکہ رامپور شہر کے انٹرنیٹ خدمات بھی کل معطل ہیں۔

خیال رہے کہ قومی دارالحکومت دہلی اور کانپور سمیت ملک کی دیگر ریاستوں احتجاج کل بھی جاری تھا، جبکہ کانپور میں انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کردی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ ضلع مئو میں انٹرنیٹ بند کا آج چھٹوا دن ہے، جبکہ جمعے کی وجہ سے علاقے میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں مظاہرہ کیا گیا تھا، جس میں طلبا کی پر لاٹھیاں بھی چارج کی گئی تھیں، اور گولی سمیت آنسو گیس کے گولے بھی داغے گئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.