ETV Bharat / state

Satyagraha on New Year کانپور میں سماجوادی پارٹی نئے سال کا آغاز ستیہ گرہ سے کرے گی

author img

By

Published : Dec 31, 2022, 10:12 AM IST

Updated : Dec 31, 2022, 11:39 AM IST

سماجوادی پارٹی کانپور شہر میں جھوٹ، نفرت اور نا انصافی کے خلاف دو دن کا ستیہ گرہ کرے گی۔ Satyagraha On New Year

Etv Bharat
Etv Bharat

کانپور میں سماجوادی پارٹی نئے سال کا آغاز ستیہ گرہ سے کرے گی

کانپور: ریاست اترپردیش کے کانپور شہر میں نئے سال کے آغاز پر سماجوادی پارٹی دو دن کا ستیہ گرہ کرے گی۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے گاندھی مجسمہ کے پاس 31 دسمبر سے یکم جنوری تک احتجاج کریں گے۔ کانپور میں سماج وادی پارٹی نئے سال کا آغاز ستیہ گرہ آندولن سے کرے گی سماج وادی پارٹی کے آریہ نگر ودھان سبھا سے ایم ایل اے امیتابھ باجپئی نئے سال کا استقبال ستیہ گرہ آندولن سے کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سال بہت نفرت پھیلی ہے، چھوٹے بڑے جھگڑے اور فساد ہوئے ہیں، ظلم و زیادتی پھیلی ہے، قانونی ضابطہ کی پامالی ہوئی ہے، اس سال عوام سے خوب جھوٹ بولا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے سال کا آغاز اس عزم کے ساتھ کریں گے کہ سچ کا بول بالا ہوگا جھوٹ کا منہ کالا ہوگا۔ Samajwadi Party Will Start Satyagraha On New Year

سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے امیتابھ باجپئی نے کہا کہ ہم نئے سال کا آغاز سچ کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں اس لئے 31 دسمبر اور یکم جنوری کو دو دن کے لیے پھول باغ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے پاس احتجاج کریں گے ان کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے کارکنان بھی ستیہ گرہ آندولن میں ساتھ دیں گے۔ ایس پی ایم ایل اے عرفان سولنکی کا معاملہ ریاست بھر میں زیر بحث ہے۔ اب اس معاملے پر نئے سال سے ٹھیک ایک دن پہلے ایس پی کی طرف سے ستیہ گرہ شروع کی جارہی ہے۔ کانپور کی آریہ نگر سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے امیتابھ باجپائی، ایس پی کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ 31 دسمبر سے یکم جنوری تک پھول باغ میں گاندھی مجسمہ پر ستیہ گرہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایس پی ایم ایل اے کو جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ وہ بے قصور ہے۔ اس حکومت میں سب کچھ من مانی ہو رہا ہے۔ حکومت کے ذمہ دار جسے چاہیں اسے پھنسا سکتے ہیں۔ Satyagraha On New Year

یہ بھی پڑھیں : Akhilesh meets MLA Irfan Solanki in jail اکھلیش یادو نے کانپور جیل میں عرفان سولنکی سے ملاقات کی

Anti Drug Campaign In Kanpur کانپور میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے نشہ مخالف ریلی

Last Updated :Dec 31, 2022, 11:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.