ETV Bharat / state

Akhilesh meets MLA Irfan Solanki in jail اکھلیش یادو نے کانپور جیل میں عرفان سولنکی سے ملاقات کی

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 8:10 AM IST

اکھلیش یادو نے کانپور جیل میں عرفان سولنکی سے ملاقات کی
اکھلیش یادو نے کانپور جیل میں عرفان سولنکی سے ملاقات کی

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو ایس پی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی سے ملاقات کے لیے کانپور جیل پہنچے۔ Akhilesh meets MLA Irfan Solanki in Kanpur Jail

کانپور: ریاست اترپردیش کے کانپور جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عرفان سولنکی سے ملنے اکھیلیش یادو کانپور جیل پہنچے۔ ایم ایل اے عرفان سولنکی پر پولیس نے زمین کے خرد برد، آگ زنی، فرضی پاسپورٹ اور بنگلہ دیشی باشندے کو اپنی سفارش پر کانپور کا شہری بتا کر اسے بھارتی شہریت دلانے جیسے سنگین معاملات کے مقدمات میں انہیں جیل بھیجا ہے۔ اکھلیش یادو کانپور دیہات میں پولیس کسٹڈی میں فوت ہوئے بلونت سنگھ کے گھر پہنچے۔ اکھلیش یادو نے عرفان سولنکی اور بلونت سنگھ کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے پولیس کے ذریعے لگائے گئے الزامات کو فرضی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ پر لگائے گئے مقدمات غلط تھے جو انہوں نے واپس لیا ڈپٹی وزیراعلیٰ پر لگائے گئے مقدمے غلط تھے جو انہوں نے واپس لیے ہیں تو ایم ایل اے عرفان سولنكی پر بھی لگائے گئے سبھی مقدمہ فرضی اور بے بنیاد ہیں۔ انہیں بھی واپس لیا جائے۔ Akhilesh meets MLA Irfan Solanki in Kanpur Jail

اکھلیش یادو نے کانپور جیل میں عرفان سولنکی سے ملاقات کی

کانپور دیہات میں بلونت نام کے ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے کر اس پر مبینہ طور پر تشدد کیا کہ پولیس کے تھرڈ ڈگری ظلم سے اس کا پورا بدن سیاہ پڑ گیا، خون کا دوران رکنے سے بلونت کی موت ہوگئی، پولیس کی اس بربریت پر اتر پردیش سرکار نے کسی بھی طرح کا کوئی قانونی ایکشن پولیس کے خلاف نہیں لیا، اکھلیش یادو کانپور دیہات بلونت کے گھر پہنچ کر اس کے اہل خانہ سے مزاج پرسی کی۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بلونت سنگھ بے قصور ہے۔اس کے ساتھ ظلم ہوا ہے ، سرکار کو پولیس کی کسٹڈی میں ہوئی موت پر پولیس کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے اور ملزموں کو سزا دینا چاہیے۔ اکھلیش یادو نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ بلونت کی بیوی پڑھی لکھی ہے اس لیے اسے سرکاری نوکری دی جائے ، بلونت کے وارثین کو ایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائے، زمین کا پٹہ دیا جائے، بلونت کی موت کی سیٹنگ مجسٹریٹ سے جانچ کرائی جائے ، حالانکہ بلونت کی بیوی کا مطالبہ ہے کہ سی بی آئی سے جانچ کرائی جائے۔

بلونت کے اہل خانہ سے ملنے کے بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنی پارٹی کے کئی ایم ایل ایز کے ساتھ کانپور جیل پہنچے جہاں انہوں نے جیل میں بند سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے عرفان سولنکی سے ملاقات کی ۔ عرفان سولنکی سے ملاقات کے بعد جیل سے باہر آنے پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان سولنکی پر لگائے گئے سبھی مقدمات جھوٹے ہیں ۔ سرکار سماج وادی پارٹی سے ڈر رہی ہے اس لیے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل ایز اور لیڈران کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں بند کر رہی ہے، اکھلیش یادون نے کہا کہ سرکار مہنگائی ، کرپشن اور بے روزگاری جیسے مدوں پر گفتگو نہیں کرتی ہے، جب کوئی ان مدوں پر پر بات کرنا چاہتا ہے تو سرکار اس کے خلاف ایکشن لینا شروع کر دیتی ہے ، جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں، لیکن سماج وادی پارٹی حرمدے پر اپنی آواز اٹھاتی رہے گی اور احتجاج کرتی رہے گی ۔ جب کوئی سرکار کے خلاف کسی مدے کو اٹھانا چاہتا ہے تو سرکار اس کے خلاف کاروائی شروع کر دیتی ہے۔ اس طرح کے مدوں پر اپوزیشن کے لیڈروں کو پھنسایا جاتا ہے تاکہ لوگ اس کے کرپشن پر بات نہ کر سکیں ، لیکن عوام سرکار سے بہت ناراض ہے ۔ Akhilesh meets MLA Irfan Solanki in Kanpur Jail

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر اگنی ویر نوکری کا ماڈل اتنا ہی اچھا ہے تو اسے پولیس پر بھی لاگو کیا جانا چاہئے اور چار سال میں پولیس کو ریٹائر کر دینا چاہیے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اتر پردیش سرکار میں سب سے زیادہ پولیس زیادتی کر رہی ہے کیا وجہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار میں پولیس کسٹڈی میں سب سے زیادہ موتیں ہو رہی ہیں ۔ جہاں جہاں پر بھارتی جنتا پارٹی کے میئر، ضلع پنچایت ادھیکاری، چیئرمین ہیں وہاں پر سب سے زیادہ کرپشن اور گندگی ہے۔ سرکار نے کام کرنے کے بجائے ابھی تک کام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔

اکھلیش یادو نے اپنی سرکار سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا وہ دوسرے دن ڈھے گیا جس کی اس سرکار نے کوئی جانچ نہیں کرائی نہ ہی اس پر کسی کو سزا دی، ان لوگوں پر کوئی ایکشن نہیں لیا ۔ سرکار کے خلاف جب کوئی بولتا ہے تو اس کی آواز کو دبایا جاتا ہے ۔ سرکار سیاسی پارٹیوں کو نئی نئی چیزوں میں اُلجھا کر رکھنا چاہتی ہے مہنگائی بے روزگاری جیسے مدوں پر نہ تو بات کرتی ہے اور نہ ہی ان کو اٹھانے کا موقع دیتی ہے ۔ سد ن میں بھی ان مدوں کے لئے ٹائم نہیں ملتا ہے، وہاں بھی فارملٹی کے طور پر صدن کو دو دن کے لئے کھولا گیا اور اس میں بھی منہگائی ،بیروزگاری اور نوکری پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔ Akhilesh meets MLA Irfan Solanki in Kanpur Jail

یہ بھی پڑھیں : MLA Irfan Solanki surrendered رکن اسمبلی عرفان سولنکی نے خود سُپردگی کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.