ETV Bharat / state

مسجد، قبرستان اور وقف جائیداد کو رجسٹرڈ کروانا ضروری: مولانا فرنگی محلی

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 6:06 PM IST

مسجد، قبرستان اور وقف جائیداد کو رجسٹرڈ کروائیں: مولانا فرنگی محلی
مسجد، قبرستان اور وقف جائیداد کو رجسٹرڈ کروائیں: مولانا فرنگی محلی

مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ریاست اترپردیش میں سنی سینٹرل وقف بورڈ کا قیام اسی مقصد کے تحت ہوا کہ وقف کی جائیداد کو اندراج کرکے قانونی حیثیت حاصل کی جائے تاکہ آنے والے خطرات سے ہماری عبات گاہیں محفوظ رہیں۔

اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں رام سنیہی گھاٹ پر واقع مسجد کو ضلع انتظامیہ کے ذریعے شہید کیے جانے کے بعد اب ریاست میں وقف بورڈ میں مساجد، قبرستان و عبادت گاہوں کے رجسٹریشن کرانے کی مہم تیز ہوگئی ہے۔

مسجد، قبرستان اور وقف جائیداد کو رجسٹرڈ کروائیں

لکھنؤ کے عیش باغ میں واقع اسلامک سینٹر آف انڈیا میں سنی سینٹرل وقف بورڈ نے ایک ڈیسک قائم کیا ہے جس پر لکھنؤ و اطراف کے لوگ وقف جائیداد کا اندراج کرکے قانونی حیثیت حاصل کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عیش باغ عید گاہ کے شاہی امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ریاست اترپردیش میں سنی سینٹرل وقف بورڈ کا قیام اسی مقصد کے تحت ہوا کہ وقف کی جائیداد کو اندراج کرکے قانونی حیثیت حاصل کی جائے تاکہ آنے والے خطرات سے ہماری عبات گاہیں محفوظ رہیں۔

اس سلسلے میں اسلامک سینٹر آف انڈیا میں اتر پردیش سنی سینٹرل وقف بورڈ کی جانب سے ایک ڈیسک قائم کیا گیا ہے جس پر ہر سنیچر کو دن میں 12 بجے سے 4 بجے تک رجسٹریشن کا کام جاری رہتا ہے، جس میں کثیر تعداد میں عوام مساجد، قبرستان ودیگر وقف جائیداد کا رجسٹریشن کرکے قانونی حیثیت حاصل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بارہ بنکی میں مسجد شہید کرانے والے افسر کا پرموشن کیا گیا: اویسی

انھوں نے ریاست کے تمام ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد، عبادت گاہ اور وقف کی جائیداد کو وقف بورڈ میں مندرج کراکر قانونی حیثیت حاصل کریں تاکہ آئندہ کسی بھی طرح کے ناخوشگوار حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.