ETV Bharat / state

بارہ بنکی میں مسجد شہید کرانے والے افسر کا پرموشن کیا گیا: اویسی

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 5:24 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس دوران ان کے نشانے پر بی جے پی، سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور کانگریس رہی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ماب لنچنگ، تین طلاق اور سی اے اے کے دوران ہوئے تشدد کا ذکر کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کو منہدم کیے جانے کے معاملے کو بھی اٹھایا۔

asaduddin owaisi
اسد الدین اویسی

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر کے چندنا محلے میں ہوئی اس میٹنگ میں اسد الدین اویسی نے شوشت ونچت سماج اجلاس کو ایک گھنٹے سے زیادہ وقفے تک خطاب کیا۔ اسد الدین اویسی کو سننے کے لئے لوگوں میں بھی کافی جوش نظر آیا۔

دیکھیں ویڈیو

لوگ چلچلاتی دھوپ میں ایک گھنٹے تک مسلسل ان کی تقریر سنتے رہے۔ اپنی تقریر میں انہوں نے مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے ہر مسئلے پر روشنی ڈالی، لیکن سب سے زیادہ ان کے نشانے پر ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور بی جے پی رہی۔

اویسی نے کہا کہ 2014 میں جب سے نریندر مودی کی حکومت آئی ہے، تب سے مسلمانوں اور کمزور طبقوں پر مظالم بڑھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مآب لنچنگ کر ویڈیو بنائے جاتے ہیں اور پھر انہیں وائرل کیا جاتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ملک سے دستور ختم ہو گیا۔

ساتھ ہی انہوں نے ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلمانوں کے مسائل پر بولتے تک نہیں ہیں۔

اپنی تقریر میں انہوں رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کو منہدم کیے جانے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں کہا کہ جب یوگی آدتیہ ناتھ کے جانے کی خبریں عام تھیں تو انہوں نے اپنے افسر سے کہہ کر مسجد کو شہید کرا دیا۔ پھر اس افسر کو ترقی دیکر اناؤ کا سی ڈی او بنا دیا۔

انہوں کہا کہ اس مسئلے کو کیا ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس نے اٹھایا۔

انہوں مزید کہا کہ مسجد منہدم کرانے والے افسر کی شادی میں اکھلیش یادو کے بھائی دھرمیندر یادو نے شرکت کی تھی۔ یہی نہیں دھرمیندر یادو نے اس افسر کے لئے پارلیمنٹ میں سوال بھی کیا تھا۔ اسی مسئلے کو مسلمانوں کے لیے نظیر کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ یہ اتحاد ان کی قوم کا ہے۔ انہیں لوگوں کی مانند مسلمانوں کو بھی متحد ہونا ہوگا۔

مزید پڑھیں:اترپردیش میں 100 سیٹوں پر قسمت آزمائے گی اویسی کی پارٹی

خطاب کے آخر میں انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی تقریر کا ویڈیو موبائل سے شوٹ کر کے زیادہ سے زیادہ وائرل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.