ETV Bharat / state

Court Directs to Arrest DSP ڈی ایس پی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 12:41 PM IST

ڈی ایس پی بھدوہی کو گرفتار کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم
ڈی ایس پی بھدوہی کو گرفتار کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم

پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج سیتارام کی عدالت نے ڈی ایس پی (سرکل افسر) بھدوہی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ Order to arrest DSP Bhadohi

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج سیتارام کی عدالت نے ڈی ایس پی (سرکل افسر ) بھدوہی کے ذریعہ عدالت میں بیان درج کرانے نہ پہنچنے پر غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، وہیں پولیس سپرنٹنڈنٹ بھدوہی کے خلاف محکمہ کی کارروائی کے لئے ڈی جی پی کو مکتوب ارسال کیا۔ Pratapgarh Sessions Judge on DSP Bhadohi

ڈی جی سی دیویندر گپتا کے بموجب 23/ مارچ 2004 کو اس وقت تھانہ سانگی پور ایس ایچ او رہے ،موجودہ ڈی ایس پی بھونیشور پانڈے نے چیکنگ کے دوران گیارہ بم کے ساتھ ملزم آتمارام کو گرفتار کیا تھا ۔عدالت نے سرکار بنام آتمارام مقدمہ میں بیان درج کرانے کے لئے نہیں آنے پر بھدوہی ضلع میں تعینات ڈی ایس پی (سرکل افسر ) بھونیشور پانڈے کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے 17/نومبر 2022 کو گرفتار کر پیش کرنے کے لئے جہاں اے ڈی جی مرزاپور کو حکم دیا ،وہیں پولیس سپرنٹنڈنٹ بھدوہی کے خلاف سخت تنقید کرتے ہوئے ڈی جی پی کو محکمہ کی کارروائی کے لئے مکتوب ارسال کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: Sexual Abuse Case Against Police Sub Inspector پولیس سب انسپکٹر کے خلاف نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا کیس درج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.