ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Election: دس مارچ کو یوپی اور 2024 میں مرکز سے بی جے پی حکومت کا خاتمہ، سچن پائلٹ

author img

By

Published : Feb 23, 2022, 12:33 PM IST

سچن پائلٹ کا بیان
سچن پائلٹ کا بیان

سابق مرکزی وزیر اور راجستھان کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائیلٹ نے پیر کو اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 10 مارچ کو ڈبل انجن کا پہلا انجن اور 2024 میں دوسرا انجن سیز ہو جائے گا۔ انہوں مزید کہا کہ اس لیے وزیراعظم نریندر مودی کے دورے یوپی میں بڑھ گئے ہیں۔ کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر یہاں انجن فیل ہوا تو 2024 میں ان کا انجن بھی فیل ہو جائے گا۔ Sachin Pilot Targets Centre and UP Government

بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے زیدپور اسمبلی سیٹ سے کانگریس پارٹی کے امیدوار تنج پنیا کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما اور راجستھان کے نائب وزیر اعلی سچن پائیلٹ نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتی ناتھ مسلسل یہ کہہ رہے ہیں یہ ڈبل انجن کی حکومت ہے۔

سچن پائلٹ کا بیان

سچن پائلٹ نے پیر کو بارہ بنکی میں بی جے پی حکومت سمیت ریاست کی دیگر سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 10 مارچ کو ڈبل انجن کا پہلا انجن اور 2024 میں دوسرا انجن سیز ہو جائے گا۔

انہوں مزید کہا کہ اس لیے وزیراعظم نریندر مودی کے دورے یوپی میں بڑھ گئے ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ اگر یہاں انجن فیل ہوا تو 2024 میں ان کا انجن بھی فیل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:

UP elections 2022: ٹکٹ کٹنے سے دلبرداشتہ کانگریس لیڈر کی طبیعت بگڑی

انہوں نے کہا گزشتہ 3 برسوں میں کانگریس پارٹی نے عوام مسائل کو اٹھایا ہے۔ عوام کے درمیان نے گذشتہ پانچ برسوں سے کوئی پارٹی ہے تو وہ کانگریس ہے، اسی لئے ذات برادری اور مذاہب سے سے بالا تر ہوکر لوگ کانگریس پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ووٹ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان 5 برس میں سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی عوام سے دور رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.