ETV Bharat / bharat

UP elections 2022: ٹکٹ کٹنے سے دلبرداشتہ کانگریس لیڈر کی طبیعت بگڑی

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 2:11 PM IST

کانگریس نے گوری یادو کو بارہ بنکی اسمبلی حلقے سے پہلے اپنا امیدوار بنایا تھا، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر پارٹی قیادت نے ان کا ٹکٹ کاٹ کر روحی ارشد کو دے دیا۔ اس بات سے دلبرداشتہ گوری یادو کی طبیعت کل اچانک بگڑ گئی۔ Congress Leader Not Getting Ticket in Up

کانگریس
کانگریس

اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بارہ بنکی اسمبلی حلقے سے کانگریس کا ٹکٹ کٹنے سے دلبرداشتہ پارٹی کے سینئر لیڈر گوری یادو کی طبیعت اچانگ بگڑنے پر ہفتہ کی صبح لکھنؤ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ Congress leader's health deteriorated after not getting ticket

کانگریس نے گوری یادو کو بارہ بنکی اسمبلی حلقے سے پہلے اپنا امیدوار بنایا تھا، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر پارٹی قیادت نے ان کا ٹکٹ کاٹ کر روحی ارشد کو اپنا امیدوار بنا دیا۔ اس بات سے دلبرداشتہ گوری یادو کی طبیعت کل اچانک بگڑ گئی۔

حالت زیادہ خراب ہونے پر مقامی ڈاکٹروں نے انہیں لکھنؤ ریفر کردیا۔ ان کے اہل خانہ نے مسٹر یادو کو لکھنؤ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹکٹ ملنے سے قبل ہی یادو نے علاقے میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا تھا۔ بعد میں ٹکٹ کٹنے سے وہ اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ اس صدمے کو جھیل نہیں سکے اور طبیعت بگڑ گئی۔

مزید پڑھیں:سریو رائے: ' ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد اسمبلی انتخاب لرنے کی دھمکی'

ان کے بیٹے انوراگ پرکاش کے مطابق پارٹی کا اچانک ٹکٹ تبدیل کیے جانے سے مسٹر یادو کی طبیعت خراب ہوگئی۔اور انہیں لکھنؤ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب اس تعلق سے کانگریس لیڈروں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.