ETV Bharat / state

مستقبل میں میرٹھ کھلاڑیوں کو تراشنے کا بڑا مرکز ثابت ہوگا: انوراگ ٹھاکر

author img

By

Published : Nov 11, 2021, 5:43 PM IST

ٹوکیو پیرا اولمپک میں میڈل حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑیوں کے اعزازی تقریب میں میرٹھ پہنچے مرکزی کھیل وزیر انوراگ ٹھاکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے میرٹھ کے کھلاڑیوں نے اولمپک گیمز میں مظاہرہ کیا، اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں میرٹھ کھلاڑیوں کو تراشنے کا بڑا مرکز ثابت ہوگا۔

مستقبل میں میرٹھ کھلاڑیوں کو تراشنے کا بڑا مرکز ثابت ہوگا: انوراگ ٹھاکر
مستقبل میں میرٹھ کھلاڑیوں کو تراشنے کا بڑا مرکز ثابت ہوگا: انوراگ ٹھاکر

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی آمد سے قبل میرٹھ پہنچے مرکزی کھیل وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ٹوکیو پیرااولمپک کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں میں خاص کر میرٹھ کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔

مستقبل میں میرٹھ کھلاڑیوں کو تراشنے کا بڑا مرکز ثابت ہوگا: انوراگ ٹھاکر

مرکزی کھیل وزیر نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے وقت میں میرٹھ جس طرح سے کھیلوں کے سامان کے لیے پہچانا جاتا ہے اسی طرح یہ کھلاڑیوں کی درس گاہ بن کر ان کو تراشنے کا مرکز بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر وقف بورڈ کے سات مقامات پر ای ڈی کے چھاپے، نواب ملک کے ماتحت ہے وزارت

ساتھ ہی مہنگائی اور جناح کے سوال پر انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی الیکشن کا وقت آتا ہے تو اپنی پہچان کھو چکی سیاسی جماعتوں کو اس طرح کے مدے یاد آنے لگتے ہیں اور وہ سماج میں ٹکراؤ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.