ETV Bharat / state

تلنگانہ حکومت کے نئے لوگو پر اپوزیشن برہم - Telangana new logo

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 7:02 PM IST

Updated : May 30, 2024, 7:08 PM IST

کانگریس کی ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے دسویں یوم تاسیس کے موقعے پر نیا لوگو جاری کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے تلنگانہ کے نئے لوگو پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے لوگو میں چارمینار کو جگہ نہیں دی گئی ہے، اس پر بے حد افسوس ہے۔

تلنگانہ کی حکومت کے نئے لوگو پر اپوزیشن کی برہمی
تلنگانہ کی حکومت کے نئے لوگو پر اپوزیشن کی برہمی (etv bharat)

حیدرآباد: کانگریس ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے دسویں یوم تاسیس کو بڑے پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقعے پر ریاستی حکومت نے تلنگانہ کا نیا لوگو جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیے لوگو میں اشوک چکر میں موجود تین شیروں پر مشتمل ایک نشان اور تلنگانہ شہیدوں کے یادگار مینار شامل کیا گیا ہے۔ حکومت تلنگانہ نے نئے لوگو میں تلگو، اردو اور انگریزی زبان کا استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ لوگو میں سفید، سبز اور سیاہ رنگ کی جگہ کانگریس کی حکومت نے لوگو میں سرخ، سبز اور سیاہ رنگ شامل کرتے ہوئے لوگوں حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

بعض نامور تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ چارمینار حیدرآباد کی سب سے مشہور نشانی ہے جو مسلم حکمرانوں کی یادگار ہے۔ دوسری طرف کاکتیہ کمان بھی کاکتیہ دور حکومت کی یاد دلاتی ہے۔ لیکن موجودہ وزیر اعلٰی ریونت ریڈی کا خیال ہے کہ وہ غلامی کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ کانگریس حکومت نے نئے لوگو میں ان چیزوں کو نظرانداز کر کے اسے تلنگانہ کے دسویں یوم تاسیس کے موقع پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں تمباکو، گٹکا اور پان مسالہ پر ایک سال کے لیے پابندی -

تلنگانہ کی اپوزیشن سیاسی پارٹی بی آر ایس کو اپنے وجود کو برقرار رکھنے کا ایک موقع مل گیا ہے۔ اس لوگو کو متنازع بناکر عوام کے درمیان ‌اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

Last Updated : May 30, 2024, 7:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.