ETV Bharat / state

میرٹھ: واجپئی کے یوم پیدائش کے موقع پر کسان سیمینار کا اہتمام

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 9:09 PM IST

بی جے پی کی جانب سے رکن پارلیمان کانتا کردم نے کسانون کو اسکیمز کی جانکاری دیتے ہوئے کسانون کے احتجاج کو مخالف سیاسی جماعتوں کا پلان قرار دیا۔

میرٹھ: واجپائی کی یوم پیدائش کے موقع پر کسان سیمینار کا اہتمام
میرٹھ: واجپائی کی یوم پیدائش کے موقع پر کسان سیمینار کا اہتمام

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں آج سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک کسان سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کسانوں کو حکومت کی جانب سے جاری اسکیمز کی جانکاری دی گی۔

میرٹھ: واجپائی کی یوم پیدائش کے موقع پر کسان سیمینار کا اہتمام

ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے آج کسانوں کے کھاتوں میں 18000 کروڑ روپے ڈالے جانے پر حکومت کے کاموں کو سراہا بھی گیا۔

وہیں زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ اس سب کے باوجود آج مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کو لبھانے کے لیے 18000 کروڑ کی رقم کسانوں کے کھاتے میں ڈالے جانے کو لیکر میرٹھ کے رجپرا بلاک میں کسان نمائش کے علاوہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر بی جے پی کی جانب سے رکن پارلیمان کانتا کردم نے کسانون کو اسکیمز کی جانکاری دیتے ہوئے کسانون کے احتجاج کو مخالف سیاسی جماعتوں کا پلان قرار دیا۔

واجپائی کی یوم پیدائش کے موقع پر کسان سیمینار کا اہتمام
واجپائی کی یوم پیدائش کے موقع پر کسان سیمینار کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ 'دہلی میں کسانوں کا احتجاج، مخالف سیاسی جماعتیں کی طرف سے حکومت کے خلاف ایک سازش کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔'

بتایا جا رہا ہے کہ میرٹھ کے رجپرا بلاک میں منعقد کئے گئے اس سیمینار میں جہاں کسانوں کو سرکاری اسکیمز کی جانکاری دی جا رہی ہے۔ وہیں اس کے ذریعے کسانوں کے احتجاج کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.