ETV Bharat / state

Anurag Thakur on Commonwealth Games: اولمپکس میں بھی بھارت کا ڈنکا بجے گا: انوراگ ٹھاکر

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 1:12 PM IST

Anurag Thakur on Commonwealth Games
مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور رہنمائی کی وجہ سے ہی آج ہمارے کھلاڑی دولت مشترکہ کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے ساتھ تمغہ جیت کر بھارت کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔ Commonwealth Games 2022

نوئیڈا: انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ 'آئندہ اولمپکس میں بھی بھارتی کھلاڑی تاریخ رقم کریں گے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر کھیلوں کی مضبوطی کے لیے جو بنیاد رکھی گئی ہے وہ آنے والے امرت دور میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ India Performance in Commonwealth Games

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کانسٹی ٹیوشن کلب نئی دہلی میں فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا کی جانب سے منعقد ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس پروگرام کا عنوان 'ہندوستان میں اولمپک کی اہمیت' تھا۔ انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ آنے والا وقت بھارت کا ہے۔ انہوں نے ملک میں کھیلوں کی ترقی اور سب کے لیے کھیلوں میں یکساں مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے کامیابی کے ساتھ نافذ کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کھیلوں کے میدان میں ایک سُپر پاور بننا چاہتا ہے، جو اسی وقت ہو سکتا ہے جب زیادہ سے زیادہ لوگ کھیلوں میں حصہ لیں۔ حکومت کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور تربیت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں اولمپک گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں بھارت کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ گزشتہ 5-6 برسوں میں ملک کے کھیلوں کے بجٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت کھیل سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور روایتی بھارتی کھیلوں کی ترقی کے لیے ملک بھر میں کئی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور تربیت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں اولمپک گیمز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں بھارت کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ مرکزی وزیر نے نے چھوٹے بچوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور وعدہ کیا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت انہیں بہترین انفراسٹرکچر اور تربیتی سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

اس کے علاوہ انوراگ ٹھاکر نے فٹنس انڈسٹری اور کھیلوں میں ڈوپنگ کے معمول پر آنے پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے کھیلوں میں منشیات کے استعمال کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے اینٹی ڈوپنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اس طرح کے اعلیٰ معیار کے پینل مباحثے کے انعقاد میں پیفی کے کردار کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.