ETV Bharat / state

جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے پر خاتون تشدد کا شکار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 3:38 PM IST

جہیز کی مانگ پوری نہیں ہونے پر خاتون تشدد کا شکار
جہیز کی مانگ پوری نہیں ہونے پر خاتون تشدد کا شکار

میرٹھ ضلع میں جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے اور دیور کی بری نظر رکھنے کی شکایت کرنے پر خاتون کے ساتھ نہ صرف مارپیٹ کی گئی بلکہ اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ Dowry Case In Meerut

جہیز کی مانگ پوری نہیں ہونے پر خاتون تشدد کا شکار

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے لساڑی گیٹ تھانہ کے تحت یمنا نگر میں جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے اور دیور کی بری نظر رکھنے کی شکایت کرنے پر خاتون کے ساتھ نا صرف مارپیٹ کی گئی بلکہ اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ کے اہل خانہ کے لوگ اس کے سسرال پہنچے اور پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال بھیج دیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے شکایت درج کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دو سال قبل خاتون کی شادی ہوئی تھی۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی سسرال والوں نے جہیز کے لئے لڑکی پر دباو ڈالنے لگے۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ دیور پر بھی مبینہ طور پر گندی نظر ڈالنے کی بات سامنے آئی ہے۔ جہیز کی مانگ پوری نہیں پر سسرال والے لڑکی پر مسلسل تشدد کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جنسی زیادتی کے مجرم کو 20 سال کی سزا

پولیس نے کہاکہ لڑکی کے گھر والوں نے شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس واقعے میں ملوث لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے مزید کہاکہ لڑکی کو چوٹیں آئی ہیں۔ چہرے پر زخمیوں کے نشانات پائے گئے۔ لڑکی کے گھر والوں نے سسروال والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.