ETV Bharat / state

Khatauli Bypoll مظفرنگر کے کھتولی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ 5 دسمبر کو

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 1:39 PM IST

مظفرنگر کے کھتولی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ 5 دسمبر کو
مظفرنگر کے کھتولی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ 5 دسمبر کو

مظفر نگر کے کھتولی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ وکرم سینی کی رکنیت منسوخ ہونے سے یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔ حال ہی میں کورٹ نے ان کو 2013 کے فسادات کے ایک کیس میں 2 سال کی سزا سنائی تھی۔ Uttar Pradesh Election

مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے ڈی ایم اور ایس ایس پی نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ کلکٹریٹ میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کھتولی اسمبلی ضمنی انتخاب کے شیٖڈول سے متعلق معلومات فراہم کرتے بتایا کہ کھتولی سیٹ پر 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی، جو وکرم سینی کی رکنیت منسوخ ہونے سے خالی ہوئی تھی۔ Uttar Pradesh Election Release Guidelines For Katholi By Poll

مظفرنگر کے کھتولی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کی ووٹنگ 5 دسمبر کو

انہوں نے کہاکہ کھتولی اسمبلی حلقہ کے 3،12،240 لوگ اپنی ووٹنگ کے استعمال کر سکیں گے۔ ضلع میں آج سے گائیڈ لائن جاری کو کر دیا گئی ہے۔ ایس ایس پی ونیت جیسوال نے کہا کہ انتخابات کو منصفانہ اور پرامن طریقے سے کرانے کے لیے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع الیکشن افسر چندر بھوشن سنگھ نے کلکٹریٹ واقع لوک وانی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ کھتولی اسمبلی سیٹ پر 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Supreme Court on Abdullah Azam اعظم خان کے بیٹے عبداللہ کی درخواست خارج

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کا گزٹ نوٹیفکیشن 10 نومبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی 17 نومبر تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 نومبر کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 21 نومبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔ 5 دسمبر کو ووٹنگ اور 8 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی مقرر کی گئی ہے۔انتشار پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔Uttar Pradesh Election Release Guidelines For Katholi By Poll

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.