ETV Bharat / state

Keshav Prasad Maurya on Wrestlers 'پہلوان ملک کی شان ہیں، دہلی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے'

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 4:29 PM IST

'پہلوان ملک کی شان ہیں، دہلی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے'
'پہلوان ملک کی شان ہیں، دہلی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے'

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جمعہ کو مظفر نگر پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلوان ملک کی شان ہیں۔ دہلی پولیس خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر قصوروار کے خلاف کارروائی یقینی ہے۔

'پہلوان ملک کی شان ہیں، دہلی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے'

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر پہنچے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے سب سے پہلے گاندھی نگر میں بی جے پی کے دفتر پہنچ کر لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ سابق ضلع صدر روپیندر سینی کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے والد کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وکاس بھون میں عہدیداروں کے ساتھ تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ تعمیراتی کاموں کے معیار کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلوان ملک کی شان ہیں۔ دہلی پولیس خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر قصوروار کے خلاف کارروائی یقینی ہے۔ انہوں نے لو جہاد کے معاملات پر کہا کہ اگر کوئی نام چھپا کر کسی خاتون سے شادی یا اُس کا مذہب تبدیل کرتا ہے تو اس کے لیے قانون بنایا گیا ہے۔

ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے مظفر نگر میں پریس کانفرنس میں کہا کی مہم چلا کر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ جس فیڈر پر بجلی کا اضافی لوڈ پایا گیا ہے اگر وہ خستہ حال تاروں کی وجہ سے ہے تو تاروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ اگر یہ بجلی چوری کی وجہ سے ہے تو خصوصی مہم چلا کر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اللہ بھی اب بدمعاشو کو نہیں بچا سکے گا۔ جب ان سے ان کے دیے گئے بیان پر یہ پوچھا گیا کہ کیا بھگوان بچائےگا تو ان کا کہنا تھا کہ اللہ اور بھگوان ایک ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوان مظفرنگر پہنچے

ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ جو گائے کے بچھڑوں کو رات کے اندھیرے میں سڑک پر چھوڑتے ہیں، میں اُن سے کہنا چاہتا ہوں انہیں رات کے اندھیرے میں نہیں بلکہ دن میں گوشالا میں چھوڑ کر آیا کریں۔ گنگا نہر کو شکتیرتھ تک لانے کے سوال پر ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ 2018 سے زیر التوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پراجکٹ کو تیار کرکے سامنے لائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.