ETV Bharat / state

Wrestlers Protest جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوان مظفرنگر پہنچے

author img

By

Published : May 31, 2023, 7:47 AM IST

دہلی کے جنتر منتر پر بی جے پی رہنما برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے کھلاڑی بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک سمیت دیگر خواتین کھلاڑی مظفرنگر میں چودھری نریش ٹکیت کے گھر پہنچے جس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نریش ٹکیت نے کہا کہ اگر حکومت برج بھوشن سنگھ کو گرفتار نہیں کرتی ہے تو یکم جون کو مظفر نگر کے سورم گاؤں میں مہا پنچایت ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوان مظفرنگر پہنچے

مظفر نگر: برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار نہ کیے جانے سے ناراض خواتین کھلاڑی اپنے میڈلس کو گنگا کینال میں بہانے کے لیے ہریدوار پہنچی تھیں، لیکن دیر شام بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت کئی کھاپ چودھریوں کے ساتھ ہریدوار پہنچے اور خواتین کھلاڑیوں کو سمجھا کر مظفر نگر لے آئے۔ مظفر نگر کے سول لائن علاقے میں واقع چودھری راکیش ٹکیت کی رہائش گاہ پر بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک اور دیگر خواتین کھلاڑی پہنچے جہاں بالیان کھاپ کے چودھری نریش ٹکیت اور گٹھ والا کھاپ کے تھمبیدار شیام سنگھ ملک خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ پہنچے جہاں انہوں نے کھانا کھانے کے بعد کھاپ چودھریوں سے بات چیت کی اور آگے کی حکمت عملی تیار کی۔

اگرچہ خواتین کھلاڑیوں میں سے کسی نے بھی میڈیا سے بات نہیں کی لیکن چودھری نریش ٹکیت نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر حکومت برج بھوشن شرن سنگھ کو گرفتار نہیں کرتی ہے تو یکم جون کو مظفر نگر کے سورم گاؤں میں خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک مہا کھاپ پنچایت منعقد ہوگی جس میں ہریانہ، پنجاب، راجستھان، ہماچل پردیش اور اتر پردیش سے تمام کھاپ چودھری پہنچ کر حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ لیں گے۔ چودھری نریش ٹکیت نے کہا کہ اگر حکومت برج بھوشن سنگھ کو گرفتار کرتی ہے تو ہم خواتین کھلاڑیوں کو سمجھا لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Wrestlers Protest نریش ٹکیت نے پہلوانوں کو گنگا میں تمغے بہانے سے روکا، حکومت کو 5 دن کا الٹی میٹم

Wrestlers Protest تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی، لڑائی جاری رہے گی: ساکشی ملک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.