ETV Bharat / state

Rampur by-Election:چھبیس جون کو ووٹوں کی گنتی، منڈی میں ای وی ایم پر سخت نگرانی

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 1:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں 23 جون کو ہوئے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب کے بعد اب 26 جون کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج سامنے آجائیں گے۔ اس درمیان رامپور منڈی میں محفوظ ای وی ایم کی نگرانی آئی ٹی بی پی کی فورس کر رہی ہے۔ The Results of the Rampur by-Election will be Announced on June 26

چھبیس جون کو ووٹوں کی گنتی
چھبیس جون کو ووٹوں کی گنتی

ریاست اترپردیش کے رامپور میں 23 جون کو لوک سبھا کا ضمنی انتخاب ہو چکا ہے۔ صرف دو ہی سیاسی پارٹیوں کے درمیان مقابلہ تھا، جہاں ایک طرف برسراقتدار پارٹی بی جے پی کے امیدوار گھنشیام سنگھ لودھی تھے تو وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم راجہ میدان تھے۔ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ انتخاب والے دن کئی مقامات سے ایسی بھی اطلاعات موصول ہوئیں کہ پولیس اور افسران لوگوں کو حق رائے دہی کا استعمال کرنے سے روکا۔

چھبیس جون کو ووٹوں کی گنتی

The Results of the Rampur by-Election will be Announced on June 26

سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خاں نے اس کا سخت نوٹس بھی لیا اور انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر ٹوپی والوں کو ووٹ کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ مسلم اکثریتی علاقہ سوار ٹانڈہ میں کئی مرتبہ پولیس نے ووٹ کرنے پہنچ رہے لوگوں پر لاٹھیاں بھی برسائیں۔ جس کی وجہ سے ضلع بھر میں پولنگ فیصد کافی کم یعنی 41 اعشاریہ صفر ایک فیصد ہی ہو سکا۔


بہرحال ووٹنگ کے بعد اب سب کی نگاہیں ای وی ایم کے تحفظ کو لےکر ٹکی ہوئی ہیں۔ اس متعلق ہم نے خصوصی طور پر نوین منڈی پہنچ کر وہاں محفوظ ای وی ایم کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ منڈی میں موجود پولیس کپتان اشوک کمار شکلا نے ہمیں بتایا کہ یہاں ہر طرح سے سکیورٹی کو چیک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم اسٹرانگ روم کی حفاظت کے لئے یہاں خصوصی طور پر آئی ٹی بی کی فورس لگائی گئی ہے جو 24 گھنٹے اسٹرانگ روم کے باہر تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں:Rampur by Election 2022: اعظم خان نے پولیس پر جانبداری کا الزام لگایا


آپ کو بتا دیں کہ ہر مرتبہ سیاسی پارٹیوں کی جانب ان کے اپنے ایجنٹ بھی منڈی میں ای وی ایم کی نگرانی کے لئے موجود رہتے تھے حالانکہ اس مرتبہ وہ بھی وہاں موجود نہیں ہیں، بہرحال 26 جون کو ووٹوں کی گنتی ہونا ہے اور شام تک نتائج بھی سامنے آ جائیں گے کو ہوگا رامپور پارلیمانی حلقہ کا ممبر پارلیمنٹ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.