ETV Bharat / state

Azam Khan Criticizes BJP Govt :رامپو میں انتخابی مہم کے دوران اعظم خان کی بی جے پی پر تنقید

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 8:45 PM IST

azam khan Critisized on bjp government during byelection campaign
رامپو میں انتخابی مہم کے دوران اعظم خان کی بی جے پی پر تنقید

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خاں مہینوں تک جیل میں رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سیاست میں سرگرم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پارٹی دفتر دارالعوام میں سماجوادی پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر نکتہ چینی کی۔ azam khan Critisized on bjp government during byelection campaign

رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپو میں انتخابی مہم کے دوران سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی اعظم خاں نے اپنے دفتر دارالعوام پر کارکنان سے خطاب کیا۔ انہوں نے سماجوادی امیدوار عاصم راجہ کو جیت دلانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر اعظم خاں نے بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک دن کے لیے ودھان سبھا پہنچا تھا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزرا اور اراکین اسمبلی سر نہیں اٹھا پا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ مجھ سے آنکھ نہیں ملا سکیں گے۔ ہم پر صرف ایک ہی ظلم باقی رہ گیا تھا بچی ہوئی جان بھی نکال لی جاتی۔

رامپو میں انتخابی مہم کے دوران اعظم خان کی بی جے پی پر تنقید

اعظم خاں یوپی اسمبلی انتخابات 2022 کے نتائج پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک حیرت میں ہے کہ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت کیوں نہیں بنی؟ ہم حساب لگاتے ہیں تو ہمارا حساب فیل۔ جیتنے والوں کو اپنی جیت پر بھروسہ نہیں۔ شکست ہونے والوں کو اپنی شکست پر یقین نہیں ہے۔

اعظم خان نے کہا کہ یہ اوپر والا جانتا ہے اور ہمیں اس کے فیصلوں کے سامنے سر جھکا دینا ہے لیکن یقیناً قدرت کوئی بڑا فیصلہ کرنے والی ہے۔ اس دوران اعظم خاں نے سماجوادی امیدوار عاصم راجہ کی حمایت میں زیادہ سے زیادہ ووٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عاصم راجہ بے داغ امیدوار ہیں جب کہ میرے اوپر اتنے کیسز ہیں، پورا جسم اس کی وجہ سے چھلنی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Rampur Bypoll: رامپور میں لوک سبھا ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.