ETV Bharat / state

TS Waqf Board Chairman چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ نے عیدالاضحیٰ کے انتظامات کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 3:55 PM IST

وقف بورڈ کے چیئرمین کا دورہ عید گاہ
وقف بورڈ کے چیئرمین کا دورہ عید گاہ

تلنگانہ وقف بورڈ کے چیرمین محمد مسیح اللہ خان نے حیدرآباد میں واقع میرعالم، عیدگاہ گنبداں قطب شاہی قلعہ گولکنڈہ عیدگاہ کا دورہ کر کے عیدالاضحیٰ کی نماز کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے عیدگاہ میں واٹر پروف ٹینٹ نصب کرنے کی ہدایت دی۔

وقف بورڈ کے چیئرمین کا دورہ عید گاہ

حیدرآباد:حیدرآباد کی عیدگاہ میرعالم اور عیدگاہ گنبداں قطب شاہی قلعہ گولکنڈہ میں نماز عیدالاضحیٰ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان اور رکن اسمبلی بہادر پورہ نواب معظم خان نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ دورہ کیا۔ محمد سلیم نے موسم بارش کے پیش نظر واٹر پروف ٹینٹ نصب کرنے کی ہدایت دی۔ عیدگاہ میرعالم میں عیدالاضحیٰ کے انتظامات کا جائزہگریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، ٹریفک، لاء اینڈ آرڈر پولیس، واٹر ورکس، الیکٹرسٹی اور دیگر محکمہ جات کے عہدیدار اس موقع پر موجود تھے اور محمد مسیح اللہ خان کو انتظامات سے واقف کرایا۔

چیرمین وقف بورڈ نے رکن اسمبلی معظم خان و دیگر عوامی نمائندوں کے ہمراہ عیدگاہ کا شخصی طور پر معائنہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محمد مسیح اللہ خان نے کہا کہ عیدگاہ میرعالم میں نماز عیدالاضحیٰ صبح 9.30 بجے ادا کی جائے گی۔ حافظ و قاری محمد رضوان قریشی امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔ محمد مسیح اللہ خان نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی وقف بورڈ کی جانب سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلا وقفہ برقی کی سربراہی کےلیے حکام کو ہدایت دی گئی ہے۔ پینے اور وضو کےلیے پانی کا معقول انتظام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:NEET Exam 2023 بس کنڈکٹر کی بیٹی نے نییٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر نے عید کے موقع پر بہتر انتظامات کی ہدایت دی ہے۔ اعیدالاضحیٰ کے موقع پر وقف بورڈ کی جانب سے تلنگانہ کے دیگر عیدگاہوں اور مساجد میں بھی بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.