ETV Bharat / state

Telangana Assembly Elections تلنگانہ اسمبلی انتخابات پر کانگریس قیادت کی توجہ

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 12:26 PM IST

ریاست تلنگانہ میں اس سال کے اواخر یا آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

تلنگانہ اسمبلی انتخابات پر کانگریس قیادت کی توجہ
تلنگانہ اسمبلی انتخابات پر کانگریس قیادت کی توجہ

حیدرآباد: کانگریس قیادت نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ اسی کے حصہ کے طور پر پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے اس ماہ کی 18 تاریخ کو ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اسی طرح اس بات کا پتہ چلا ہے کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی ریاست کا دورہ کریں گے۔ دلت اور قبائلی ڈکلریشن کے بشمول بی سی، خواتین کے ڈکلریشن کے اعلان کے لئے پی سی سی کوششیں کررہی ہے۔ ان انتخابات میں تمام لیڈروں کے متحدہ طور پر مقابلہ کرتے ہوئے پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار بنانے کے سلسلہ میں پارٹی قیادت کام کررہی ہے۔

اسی کے حصہ کے طور پر پارٹی کے مختلف شعبہ جات کے صدور نشین کو ریاست کو بھیج کر ریاست میں ان شعبہ جات کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔ ان شعبہ جات کے پروگرام کے ذریعہ علاقائی سطح پر رائے دہندوں پر اثر انداز ہونے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ حال ہی میں گجویل میں یوجنا کانگریس کے بے روزگاری کے جلسہ میں یوجنا کانگریس کے قومی صدرسرینواس نے شرکت کی تھی۔

حیدرآبادمیں منعقدہ ریاستی مہیلا کانگریس کے پروگرام میں مہیلا کانگریس کی قومی صدر این ڈیسوزا نے شرکت کی تھی۔ ان جلسوں کے ذریعہ کارکنوں کو مختلف ہدایات دی گئیں۔ ریاستی فشرمین کانگریس کے اجلاس میں اے آئی سی سی فشرمین صدرنشین فرنانڈو نے شرکت کی تھی۔ ریاستی نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقدکرنے والے کسان کانگریس کے قومی صدر ایس کھیرا نے زراعت پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی پالیسی اور طریقہ کار کے خلاف جدوجہد کا مشورہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں کانگریس کرناٹک کو دہرائے گی: راہل گاندھی

اس ماہ کی 18 تاریخ کو اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ وہ ایک بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس جلسہ کے ذریعہ دلتوں، قبائلیوں کے ڈکلریشن کا اعلان کیا جائے گا جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔ یہ جلسہ کہاں منعقد کیا جائے گا، اس پر پی سی سی غور کررہی ہے۔ اس ماہ کے اواخر میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے دورہ کی توقع ہے۔ محبوب نگر کے کولاپور میں پرینکا گاندھی کے جلسہ کی توقع ہے۔ راہل گاندھی کے عنقریب ہونے والے جلسہ کے سلسلہ میں بھی پی سی سی منصوبہ بنارہا ہے۔ ان جلسوں کے ذریعہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کی ناکامیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.