ETV Bharat / state

Telangana Politics تلنگانہ میں کانگریس کرناٹک کو دہرائے گی: راہل گاندھی

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 6:49 AM IST

Congress leader rahul gandhi
Congress leader rahul gandhi

ریاست کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ حکمراں پارٹی بی جے پی کو ان انتخابات میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ Telangana Politics

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ پارٹی تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کرناٹک کی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔ راہل گاندھی نے بھارت راشٹرا سمیتی کے 35 سینئر قائدین کی کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر آج یہاں کہا کہ کانگریس تلنگانہ میں پوری طاقت اور اتحاد کے ساتھ انتخابات لڑے گی اور کرناٹک کے انتخابی نتائج کو تلنگانہ میں بھی دہرائے گی۔

تلنگانہ کے 35 سینئر لیڈروں نے آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی، ان میں تلنگانہ کے سابق وزیر اور پانچ بار کے ایم ایل اے جوپلی کرشنا راؤ، سابق ایم پی پونگولیٹی سری نواسا ریڈی، چھ بار ایم ایل اے گرناتھ ریڈی، سابق صدر ایم ایل اے کورم کنکایا اس کے سربراہ اہم ہیں۔ اس سے قبل بھارت راشٹرا سمیتی کے لیڈروں نے کھڑگے، راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، پارٹی کے تلنگانہ انچارج مانک راؤ ٹھاکرے اور کئی دیگر لیڈروں سے یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں ہم دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، کے ٹی راما راو

بعد ازاں کانگریس کے مواصلاتی سربراہ پون کھیڑا اور دیگر لیڈروں نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ پورے ملک میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا جیسے پروگراموں کے ذریعے کرناٹک سے شروع ہونے والی تبدیلی کی اس ہوا کا نتیجہ کرناٹک میں نظر آیا اور اب ہوائیں دوسری اسمبلیوں کی طرف بھی چل رہی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.