ETV Bharat / state

BRS Foundation Day: بی آر ایس کا یوم تاسیس، وزیراعلیٰ تلنگانہ بھون میں جھنڈا لہرائیں گے

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 1:53 PM IST

تارک راما راؤ نے پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کی 27 تاریخ کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی صدر چندر شیکھر راؤ تلنگانہ بھون میں ایک عام اجلاس منعقد کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی پرچم لہرایا جائے گا اور مختلف امور پر قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 27 April BRS Foundation Day

بی آرایس کا یوم تاسیس، وزیراعلی تلنگانہ بھون میں جھنڈا لہرائیں گے
بی آرایس کا یوم تاسیس، وزیراعلی تلنگانہ بھون میں جھنڈا لہرائیں گے

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کی یوم تاسیس کے سلسلہ میں اس ماہ کی 25 تاریخ کو حلقہ واری سطح پر ہونے والے اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حلقہ کے انچارج کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر گاؤں، میونسپل وارڈ اور ہر ڈویژن میں پارٹی پرچم کو بلند کریں۔

تارک راما راؤ نے پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ کی 27 تاریخ کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی صدر چندر شیکھر راؤ تلنگانہ بھون میں ایک عام اجلاس منعقد کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی پرچم لہرایا جائے گا اور مختلف امور پر قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:KTR Criticism Modi مودی حیدرآباد صرف سیاست کے لیے آئے تھے: کے ٹی آر

پارٹی اپنے 22 سال مکمل کر کے 23ویں سال میں داخل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی اور پارلیمنٹ انتخابات کی تیاریوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ریاست بھر میں پارٹی کے اجلاس ہو رہے ہیں۔ بعض حلقوں میں عوامی سطح پر جلسے بھی منعقد کیے جارہے ہیں۔ ان میں مئی کے آخر تک توسیع بھی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بی آر ایس کا سابق نام ٹی آر ایس تھا ۔ اس پارٹی کا قیام 27 اپریل کو تلنگانہ کے موجودہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے نے 2001 میں عمل میں لایا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.