ETV Bharat / state

سرینگر میں فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی پر دو روزہ مشاورتی پروگرام اختتام پذیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 6:24 PM IST

سرینگر میں فاؤنڈیشنل لیٹریسی اینڈ نیومریسی پروگرام
سرینگر میں فاؤنڈیشنل لیٹریسی اینڈ نیومریسی پروگرام

ماہ رواں کی 8 تاریخ کو منعقد ہونے والے اس پروگرام کو جموں وکشمیر ایسوسی ایشن آف سوشل ورکز نے سہولیت فراہم کی اور یہ یونیسیف کے تعاون سے سماگرا شکشا جموں وکشمیر کے اشتراک سے منعقد ہوا۔

سرینگر: سال 2025 تک پرائمری اسکول سطح تک بین الاقوامی بنیادی خواندگی اور اعداد کو حاصل کرنے کے مقصد کو لے کر فاؤنڈیشنل لیٹریسی اینڈ نیومریسی (ایف ایل این) پر دو روزہ مشاورتی پروگرام سرینگر میں اختتام پذیر ہوا۔یہ پروگرام کو نینشل کریکولم فریم ورک فار فاؤنڈیشنل اسٹیج 2022 کے ساتھ منسلک تھا۔

ماہ رواں کی 8 تاریخ کو منعقد ہونے والے اس پروگرام کو جموں وکشمیر ایسوسی ایشن آف سوشل ورکز نے سہولیت فراہم کی اور یہ یو این آئی سی ای ایف (یونیسیف) کے تعاون سے سماگرا شکشا جموں وکشمیر کے اشتراک سے منعقد ہوا۔

سمگرا شکشا کے کو آرڈینیٹر اجیت شرما نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمگرا شکشا این آئی پی یو این بھارت مشن کے اغراض و مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ایک نوڈل ایجنسی ہے جس کی قیادت پرجیکٹ ڈائریکٹر جموں وکشمیر کے نوڈل افسر کر رہے ہیں لہذا یہ اس کا استحقاق تھا کہ اہداف کو وقت پر حاصل کیا جائے۔

یونیسیف سے وابستہ ماہر تعلیم دانش عزیز نے ایف ایل این کے لئے سماگرا شکشا جموں و کشمیر کے تعاون سے حاصل کے گئے اہم سنگ میلوں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشن کے مقاصد کو پورا کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔

ماہر تعلیم اوت ایف ایل این کے ماہر سنیشا آہوجا نے ایف ایل این، ایف ایل ایس کے مطالعے کے کلیدی نتائج اور زبان سیکھنے پر قومی منظر نامہ پیش کیا۔

تکینکی ٹیم جس میں ایڈویو فائونڈئشن کے امیتا کوشک، فری کلانسر ڈاکٹر ریشم پال اور عنبرین بشیر شامل تھے، نے مشاورت کی سہولت فراہم کی۔

مزید پڑھیں:

اس تقریب میں ریاستی کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ جموں و کشمیر اور ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر اور مختلف اضلاع سے وابستہ 25 نامزد ماہرین اور ریسورس پرسنز نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب پر جے کے اے ایس ڈبلیو کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اشفاق احمد متو نے مستقبل کا لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ جے کے اے ایس ڈبلیو اس مشن میں اپنی تکنیکی مدد فراہم کرتا رہا ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا۔

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.