ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کا فیصلہ سخت لیکن لوگوں کی حفاظت اہم: ایل جی

author img

By

Published : May 10, 2021, 10:31 PM IST

Manoj Sinha
منوج سنہا

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا پیش نہ ہو اور مریضوں کے لیے ہر ممکن سہولیات دستیاب رکھی جائے۔

جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے لوازمات اور کووڈ-19سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

منوج سنہا

موصوف ایل جی نے کورونا کرفیو میں توسیع کے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن نافذ کرنا ایک سخت فیصلہ ہے کیونکہ اس سے عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے یہ فیصلہ ضروری لینا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام اور دیگر مقدس ایام پر لاک ڈاؤن سے دقتیں پیش آرہی ہیں۔ لیکن وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کورونا کرفیو جاری رکھنا لازمی عمل بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی ٹرین سروس دوبارہ بند

انہوں نے عوام سے کووڈ پر جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ گھروں سے غیر ضروری کاموں کے لیے باہر نہ نکلے۔

انہوں کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا پیش نہ ہو اور مریضوں کو ہر ممکن سہولیات دستیاب رکھی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.