ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 12:33 PM IST

جموں و کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ
جموں و کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ

عام لوگ بھی کورونا وائرس کے قہر سے خوف و تشویش کی وجہ سے گھروں میں ہی محدود ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کو کم کرنے کے لیے انتظامیہ نے 11 اضلاع میں تین روز کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا جا سکے۔

جموں و کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ
وہیں، عام لوگ بھی کورونا وائرس کے قہر سے خوف و تشویش کی وجہ سے گھروں میں ہی محدود ہیں۔ لاک ڈاون میں ضروری خدمات کو مستثنٰی رکھا گیا ہے-

واضح رہے انتظامیہ کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر خان نے میڈیا کمپلیکس میں ایمرجنسی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ ان کے ہمراہ صوبائی کمشنر پی کے پولے بھی تھے۔

بصیر خان نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے بہتر سہولیات میسر ہیں۔ انفراسٹرکچر اور دیگر دواؤں سے متعلق پھیلائی جا رہی خبریں بے بنیاد ہیں اور لوگوں میں خوف پھیلایا جا رہا ہے۔ چند لوگ ہی ہیں جو اس طرح کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.