ETV Bharat / state

House Attached in Awantipora عسکریت پسندوں کو مبینہ طور پناہ دینے کے پاداش میں مکان منسلک

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 10:13 PM IST

Updated : Dec 8, 2022, 8:34 AM IST

police-attaches-house-for-sheltering-militants-in-khrew
عسکریت پسندوں کو مبینہ طور پناہ دینے کے پاداش میں مکان منسلک

جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز کھریو اونتی پورہ میں مبینہ طور عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کی پاداش میں ایک رہائشی مکان کو منسلک کر دیا۔House Attached in Awantipora

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز کھریو اونتی پورہ میں مبینہ طور عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کی پاداش میں ایک رہائشی مکان کو منسلک کر دیا ہے۔House Attached in Awantipora

پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 19 اور 20 اگست کو اونتی پورہ پولیس کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ عسکریت پسندوں کا ایک گروپ غلام احمد نجار ولد غلام محمد نجار ساکن دانک محلہ کھریو کے رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے ہیں جو علاقے میں ملیٹنسی سے متعلق سرگرمیاں انجام دینے کی سازش کر رہے ہیں۔Police Attaches House For Sheltering militants in Khrew

انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی 50 آر آر، 185بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا تاہم عسکریت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھا کر غلام نبی نجار کے رہائشی مکان میں منتقل ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس مکان میں بھی عسکریت پسندوں کو محاصرے میں لیا گیا اور اس دوران سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے اور اُن کی بعد میں شناخت مصیب مشتاق بٹ ولد مشتاق احمد بٹ اور مزمل احمد راتھر ولد نذیر احمد راتھر ساکنان چکورہ پلوامہ کے بطور ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 57/ 2021 کے تحت کھریو پولیس تھانے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نظام الدین نجار ولد غلام احمد نجار ساکن دانک محلہ کھریو (مکان مالک کا بیٹا ) ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی مدد و اعانت میں ملوث رہا ہے۔

بیان کے مطابق پولیس نے 21 اگست 2021 کو نظام الدین کی بھی گرفتاری عمل میں لائی اور اس ضمن میں ایک کیس درج کیا۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ 25 یو اے (پی ) ایکٹ کے تحت عسکریت پسندوں کی مدد و اعانت کرنے اور اُنہیں گھر میں پناہ دینے کی پاداش میں مکان کو منسلک کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Five Houses Attached in Srinagar: مبینہ طور پر عسکری سرگرمیوں میں استعمال کیے گئے پانچ رہائشی مکان سیل

انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے منظوری ملنے کے بعد مذکورہ حکم کی تعمیل میں تفتیشی آفیسر کو دئے گئے اختیارات کے تحت 25 یو اے (پی) ایکٹ 1967کی رو سے غلام احمد نجار ولد غلام محمد نجار ساکن دانک محلہ کھریو کا رہائشی مکان اٹیچ کیا گیا۔

پولیس نے عوام الناس سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں عسکریت پسندوں یا اُن کے مدد گاروں کو پناہ دینے یا اُنہیں کسی بھی طریقے سے مدد فراہم کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے بتایا کہ ملوثین کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: SIU Files Charge sheet ایس آئی یو نے تیرہ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا

(یو این آئی )

Last Updated :Dec 8, 2022, 8:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.