ETV Bharat / state

SIU Files Charge sheet ایس آئی یو نے تیرہ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 5:51 PM IST

سپیشل تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی یو) نے جمعے کے روز سرینگر کی ایک عدالت میں 13ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا۔SIU Files Charge sheet

Etv Bharat
Etv Bharat

سرینگر: سپیشل تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی یو) نے جمعے کے روز سرینگر کی ایک عدالت میں 13ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا۔SIU Files Chargesheet Against 13 Persons

SIU Files Chargesheet Against 13 Persons, Process Starts For Attaching Four Houses
ایس آئی یو نے تیرہ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کیا

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پارمپورہ پولیس تھانے میں درج کیس زیر نمبر 127 کے سلسلے میں 28 مئی 2022 کو مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکIورٹی فورسز نے برتھنہ قمر واری میں کئی رہائشی مکانوں کی تلاشی لی جس دوران چھ افراد کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں ایک سرگرم عسکریت پسند شارق وانی کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ مزید تین ملزمان (سرگرم عسکریت پسند) جو اس کیس میں پولیس کو مطلوب تھے مختلف تصادم آرائیوں کے دوران مارے گئے جبکہ اس کیس میں مزید تین عسکریت پسند جن کی شناخت باسط ، مومن اور اومیس کے بطور ہوئی ہے پولیس کو مطلوب ہے اور تینوں ٹی آر ایف سے وابستہ ہے۔

مزید پڑھیں:NIA Raids In Shopain شوپیاں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی چھاپہ مار کارروائی

اُن کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے سرگرم عسکریت پسند کے ساتھ روابط استوار کر رکھے تھے اور مجرمانہ سازش کے تحت انہوں نے عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر سرینگر ضلع میں عسکریت پسندانا سرگرمیوں کو انجام دینے کی سازش کی تھی۔

یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ مذکورہ عسکریت پسند کو رہائشی مکانات میں پناہ دی گئی تھی۔ یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت تخریبی سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لائے گئے ان مکانات کو اٹیچ کرنے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

( یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.