ETV Bharat / state

کووڈ 19 کے سبب‎ وادی میں نماز جمعہ منسوخ

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 5:38 PM IST

Friday congregational prayers
نماز جمعہ منسوخ

ملک اس وقت کورونا وبا کی مار جھیل رہا ہے۔ ایسے میں لوگ کورونا گائیڈ لائن کی پاسداری کر رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر جموں و کشمیر کے تمام مساجد میں نماز جمعہ منسوخ کی گئی۔

کورونا وبا کی وجہ سے آج ملک میں حالات بہت خراب ہیں۔ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ مریضوں کو بیڈ اور آکسیجن ملنا مشکل ہو رہا ہے۔

ایسے میں حکومت کی جانب سے تمام مذہبی اداروں کو کورونا کی گائیڈ لائن فالو کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی ہدایت کے پیش نظر وادی کی اکثر مساجد میں نماز جمعہ منسوخ کی گئی۔

نماز جمعہ منسوخ

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کورونا وائرس کے پیش نظر ماہ رمضان کے تیسرے جمعہ کو مساجد میں نماز ادا نہیں کی جا سکی۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19: جموں و کشمیر میں سخت ترین بندشیں

سرینگر کی تایخی جامع مسجد اور آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی جبکہ کئی جگہ میں چھوٹی چھوٹی مساجد میں کچھ لوگوں نے سرکاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی۔


اس دوران اوقاف جامع مسجد نے پہلے ہی نماز جمعہ کے ساتھ ساتھ نماز پنجگانہ نہ پڑھنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.