ETV Bharat / state

Chomsky Slams India on G20 summit in Kashmir: کشمیر میں جی ٹونٹی سمٹ پر نوم چومسکی نے کی بھارت کی تنقید

author img

By

Published : May 25, 2023, 2:19 PM IST

چین اور پاکستان کے بعد نوم چومکسی جیسی معروف شخصیات کی جانب سے کشمیر میں جی ٹونٹی سمٹ کے انعقاد پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ Naom Chomsky Slams india on G20 summit

a
a

سرینگر (جموں و کشمیر): امریکی ماہر تعلیم نوم چومسکی کی جانب سے ’’بربریت کے شکار‘‘ کشمیر میں جی ٹونٹی سمٹ کے انعقاد پر کئی سوالات اٹھائے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی جی ٹونٹی مندوبین نے بدھ کے روز شہر سرینگر کے مضافات میں واقع چند تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کے ساتھ کشمیر کا اپنا تین روزہ دورہ سمیٹ لیا۔ سرینگر میں جی 20 اجلاس پیر کے روز ایک متنازع نوٹ پر شروع ہوا تھا جب تین ممالک - چین، سعودی عرب اور ترکی - اور مہمان ملک مصر نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا۔ سنہ 2019 میں کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلا بڑا بین الاقوامی ایونٹ تھا۔

چومسکی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ’’سیاحتی میٹنگ تو دور کی بات ہے، کشمیر میں جی 20 کے لیے کسی بھی قسم کی میٹنگ کا انعقاد غیر معقول (امر) ہے۔‘‘ ویڈیو پیغام میں چومسکی نے کہا کہ ’’ بر صغیر کی تقسیم (Partition) کے وقت کشمیر دیگر متاثرین میں سے ایک (فریق) تھا، پارٹیشن کے بعد کشمیر کی مشکلات آنے والے برسوں میں مزید بڑھ گئیں، بلکہ انہوں نے سنگین صورتحال اختیار کر لیا۔ حال ہی میںسنہ 2019 میں، بھارت نے اس قانونی معاہدے (دفعہ 370اور 35a) کو مکمل طور پر منہدم (منسوخ) کر دیا جس کے تحت جموں و کشمیر 1947 میں بھارت کے ساتھ جا ملا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’(کشمیر) شاید کرہ ارض پر ایک ایسا خطہ ہے جہاں سب سے زیادہ فوجی ہیں، جہاں کی آبادی کو نہ صرف قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں، ان پر تشدد کیا جاتا ہے، نیز جبری طور لاپتہ کیے جانے کے علاوہ (کشمیر کی آبادی) آبادی بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہے۔‘‘

نوم چومسکی سمیت متعدد بین الاقوامی تنظیموں حتی کہ پاکستان اور چین نے ’’متنازع خطہ‘‘ کشمیر میں جی 20سمٹ کے اجلاس کے انعقاد پر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم بھارت نے بھی جی ٹونٹی اجلاس پر بین الاقوامی تنقید کو ’’غیر ضروری‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’بھارت کے کسی بھی شہر یا ریاست میں جی ٹونٹی اجلاس کا انعقاد بھارت کا اندورنی معاملہ ہے۔ اس پر کسی بھی شخص کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: G20 Summit جی ٹوئنٹی اجلاس سے کشمیر کا ہینڈی کرافٹ شعبہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوا، کشمیری دستکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.