ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti criticises administration over Closure of Jamia Masjid: 'کشمیریوں کو مزید مایوسی اور محرومی کا احساس دلایا جارہا ہے'

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 5:25 PM IST

Mehbooba Mufti's Reaction to the Closure of Jamia Masjid
کشمیریوں کو مزید مایوسی اور محرومی کا احساس دلایا جارہا ہے

انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث گزشتہ کل جامع مسجد سرینگر میں شب برات کی مناسبت سے کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی اور جامع مسجد کے مرکزی دروازے پر تالہ دیکھتے ہوئے عقیدت مندوں کو وہاں سے مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑا، اس تعلق سے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بذریعہ ٹویٹ کہا کہ 'کشمیریوں کو مزید مایوسی اور محرومی کا احساس دلایا جارہا ہے'۔ Mehbooba Mufti's Reaction to the Closure of Jamia Masjid

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر وسابق وزیر اعلی جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'کشمیریوں کو ہر ممکنہ طریقے سے مشکلات و مسائل میں مبتلا کرنے کے بعد اب ان کے سکون قلب اور اطمینان دینے والے مذہبی مقامات کو بھی بند کیا جارہا ہے'۔ Mehbooba Mufti's Reaction to the Closure of Jamia Masjid

Closure of Jamia Masjid
کشمیریوں کو مزید مایوسی اور محرومی کا احساس دلایا جارہا ہے


گزشتہ کل شب برات کے بابرکت اور عظیم شب پر جامع مسجد سرینگر کو انتظامیہ کی جانب سے بند رکھنے کے احکامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' لوگوں کے چین وسکین فراہم کرنے والے مذہبی عبادت گاہوں کے دروازے جان بوجھ کر بند کیے جارہے ہیں، تاکہ لوگوں کو مزید محرومی اور مایوسی کا احساس پیدا ہو اور ایسے حربوں کو ظالمانہ ہی کہا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث گزشتہ کل جامع مسجد سرینگر میں شب برات کی مناسب سے کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی اور جامع مسجد کے مرکزی دروازے پر تالہ دیکھتے ہوئے عقیدت مندوں کو وہاں سے مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑا ۔


جمعہ دیر شام انتظامیہ افسران نے انجمن اوقاف جامع مسجد کو مطلع کیا کہ شب برات کی مناسبت سے مسجد میں کسی طرح کی کوئی تقریب منعقد کرنے اجازت نہیں ہے اور مسجد کو صبح تک بند کردیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.