ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں سترہ اور اٹھارہ اپریل کو تیز بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 3:30 PM IST

کشمیر میں سترہ اور اٹھارہ اپریل کو تیز بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
کشمیر میں سترہ اور اٹھارہ اپریل کو تیز بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

وادی کشمیر میں گذشتہ روز مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں سترہ اور اٹھارہ اپریل کو تیز بارش ہو سکتی ہے۔ rain Forecast in Kashmir

سری نگر: محکمہ موسمیات کی 20 اپریل تک بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 اور19 اپریل کو میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران گرج چمک کے ساتھ بیس سے تیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 19 سے 21 اپریل تک رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 17 اور18 اپریل کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے اور دن کا درجہ حرارت پانچ سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ گر سکتا ہے۔ ادھر سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 0.8 ملی میٹر، پہلگام میں3.5 ملی میٹر، کپوارہ میں 5.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 10.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ بارشوں کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں بہتری واقع ہوئی ہے۔ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rain in Marathwada مراٹھواڑہ میں بے موسم بارش سے کسان پریشان

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.