ETV Bharat / state

Rain in Marathwada مراٹھواڑہ میں بے موسم بارش سے کسان پریشان

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 3:59 PM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ میں گذشتہ کئی روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مراٹھواڑہ میں بے موسم بارش سے ربیع کی فصلیں برباد ہونے سے کسان کافی پریشان ہیں۔ Rain damage to crops in Marathwada

مراٹھواڑہ میں بے موسم بارش سے کسان پریشان
مراٹھواڑہ میں بے موسم بارش سے کسان پریشان

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے مرٹھواڑہ علاقہ کے مختلف اضلاع میں مسلسل بے موسم بارش سے ربیع کی فصلیں برباد ہونے سے کسانوں کو کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ چار دنوں سے بارش ہو رہی ہے جو کسانوں کی لئے فکر کا موضوع ہے۔ فلمبری تعلقہ کے وڈود بازار اور ادگاؤں بدروک میں صبح بارش ہوئی۔ اس ضلع کے کئی جگہوں پر کالے بادل منڈلا رہے ہیں۔ اس لئے محکمہ موسمیات نے شام کے وقت بھی کچھ حصوں میں بارش ہونے کی تنبیہ کی ہے۔ اس سے کسان پریشان ہیں۔ ضلع کے کنڑ تعلقہ کے زیہور، تندولواڑی، مونگاساپور اور ارالا علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ اس بارش سے پیاز، گرمائی باجرہ، مکا، پیاز اور سورج مکھی کی فصلیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

ہنگولی ضلع میں کل مسلسل دوسرے دن تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی اور کچھ علاقوں میں ژالے بھی گرے۔ پربھنی ضلع کے پرنااور گنگاکھیڈ تعلقوں میں بھی بارش ہوئی۔ ودربھ علاقہ کے اکولا ضلع کے بالاپور تعلقہ کے پاس گاؤں میں بارش کی وجہ سے مندر کی چھت پر پیڑ گرنے سے سات لوگوں کی موت ہوگئی، جب کہ کئی لوگ ملبے لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مہینے بھی ہوئی بے موسم بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ہیکٹر کی فصلیں خراب ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے کسانوں کا بھاری مالی نقصان ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ابھی اگلے دو دنوں تک مراٹھواڑہ کے مختلف اضلاع میں بارش رہے گی۔ پہلے مراٹھواڑہ میں کسان قحط سالی کی وجہ سے پریشان رہتا تھا تو اب پچھلے کچھ برسوں سے بے موسم برسات نے کسانوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Heavy Rain in Aurangabad بے موسم بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.