ETV Bharat / state

Death Anniversary of Ghulam Rasool Gayoor مرحوم غلام رسول غیور کی برسی منائی گئی

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 4:03 PM IST

Updated : Oct 24, 2022, 3:46 PM IST

جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی نے غیور فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے سرینگر کے ٹیگور ہال میں وادی کشمیر کے نامور دانشور مفکر اور مصنف مرحوم غلام رسول غیور کی 17 ویں برسی منائی۔ تقریب کے دوران مہانوں نے مرحوم غیور کے ادبی اور علمی کمالات پر روشنی ڈالی،وہیں محروم کے سیاسی اور سماجی خدمات کو بھی یاد کیا گیا۔Death anniversary of Ghulam Rasool Gayoor

gayoor-17th-death-anniversary-17th-death-anniversary-of-late-ghulam-rasool-gayoor-celebrated-at-tagore-hall-srinagar
مرحوم غیور کی 17 ویں برسی ٹیگور ہال میں منائی گئی

سرینگر:وادی کشمیر کے نامور دانشور، مفکر ،شاعر ،مصنف اور عالم دین سید غلام رسول غیور کی 17 ویں برسی ہفتے کے روز منائی گئی۔ اس حوالے سے غیور فاؤنڈیشن اور جموں وکشمیر کلچرل اکیڈیمی کے باہمی تعاون سے ٹیگور ہال سرینگر میں ایک ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ Death anniversary of late Ghulam Rasool Gayoor

تقریب میں سکاسٹ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے خاص مہمان کے طور شرکت کی جبکہ تعلیم، فن ،ادب ،آرٹ اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ کئی نامور شخصیات کی کہکشاں بھی تقریب میں موجود رہیں۔مرحوم سید غلام رسول کے فرزند شوکت احمد غیور نے استقبالہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران مہانوں نے غیور کے ادبی اور عالمی کملات پر روشنی ڈالی،وہیں محروم کے سیاسی اور سماجی خدمات کو بھی یاد کیا گیا۔

مرحوم غلام رسول غیور کی برسی منائی گئی
اس موقعے پر ادیب ،شاعر،ترجمہ کار اور براڈکاسٹر ستیش ومل نے غلام رسول غیور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم باکمال اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک کے تھے۔ ان کے لکھنے کا مزاج جداگانہ تھا،انہیں صوفیانہ اصلاحات اور فلسفے پر گہری نظر تھی۔

مزید پڑھیں: Gitanjali Kashmir Translation: 'گیتانجلی' کے کشمیری ترجمے کی رسم رونمائی

غیور فاؤنڈیشن محرم سید غلام رسول غیور کے علمی اور ادبی خزانے کو لوگوں خاص کر علمی اور ادبی حلقوں تک پہنچانی کی اپنی کوشش جارہی رکھی ہوئی ہے ۔مرحوم کے فرزند شوکت غیور کہتے ہیں کہ ان تخلیقیات کو منظر عام لایا جارہا تاکہ نئی نسل بھی ان کی ادبی اور علمی کمالات سے آشانہ ہوجائے۔تقریب پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،جس میں مرحوم سید غلام رسول غیور کے کئی کلام پیش کیے گیے۔

Last Updated :Oct 24, 2022, 3:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.