ETV Bharat / state

Eid Ul Adha at Jammu and kashmir : جموں و کشمیر میں عید الاضحٰی تزک و احتشام کے ساتھ منائی جاری ہے

author img

By

Published : Jul 10, 2022, 6:14 PM IST

Updated : Jul 10, 2022, 8:36 PM IST

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ Eid ul Azha being celebrated peacefully with religious fervour in Kashmir

جموں و کشمیر میں عید الضحٰی تزک و احتشام کے ساتھ منائی جاری ہے
جموں و کشمیر میں عید الضحٰی تزک و احتشام کے ساتھ منائی جاری ہے

عید الاضحٰی کے سلسلے میں وادی کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدین کی دوگانہ نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ عیدالاضحٰی کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن و امان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

حضرت بل: وادیٔ کشمیر کے شہر آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ وادی میں نماز عیدین کے اجتماعات میں خطباء وعلمائے کرام نے عید الاضحٰی کی اہمیت، فضیلت اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

ترال: جموں و کشمیر کے ترال میں سب سے بڑی تقریب خانقاہ فیض پناہ ترال میں منعقد ہوئی جہاں عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں عید الاضحی کے موقع پر نماز ادا کی اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی۔ نماز سے قبل مولانا نذیر احمد نے سنت ابراہیمی پر خصوصی روشنی ڈالی اور عید منانے کے سنت طریقے بیان کیے۔ اس موقع پر اسٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر غربا کو ضرور یاد رکھیں۔

دارالعلوم نور السلام ترال، ڈاڈسرہ، نورپورہ، آری پل، مندورہ، لرگام، دڈو ہاری میں بھی نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے وہیں لوگ ایک دوسرے سے بغلیر ہوئے، دڈو میں مولانا شبیر احمد ترالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کا تذکرہ کرتے ہوئے عوام الناس پر زور دیا کہ سنت ابراهیمی اور قربانیوں کو یاد رکھیں ۔

ترال

اونتی پورہ: اونتی پورہ میں سب سے بڑی تقریب جامع مسجد اونتی پورہ میں ادا کی گئی جہاں مولوی فاروق احمد نے نماز عید کی امامت کی اسی طرح لیتہ پورہ، چندھارا، بارسو، سامبورہ میں بھی نماز پر امن طریقے سے ادا کی گئی۔ Eid Ul Adha Prayer Offered in Awantipora

کشتواڑ: پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چوگان میدان میں عید الاضحی کی نماز صبح نو بجے ادا کی گئی۔ جہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی مذہبی اسلامک جھنڈے کو سلامی دی گئی۔ اس دوران دس ہزار سے زائد لوگوں نے نماذ ادا کی۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے تھے، وہیں لوگوں نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ Eid Ul Adha Prayer Offered in Kishwar

کشتواڑ

شوپیان: عید الاضحیٰ کے موقع پر آج دن کا آغاز مساجدوں میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ وہیں حضرت ابراہیم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اس موقع پر مسلمان کی ایک بڑی تعداد جانوروں کی قربانی میں مصروف رہیں ۔جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں عیدالاضحیٰ بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔

شوپیان

ضلع شوپیاں میں نماز عید کاسب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد شریف میں منعقد ہوا۔ ،جہاں نماز عیدالضحیٰ صبح دس بجے پر اداکی گئی۔وہیں وادی کے دیگر علاقوں میں معمول کے مطابق نماز عید کے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔عیدالاضحیٰ کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ Eid Ul Adha Prayer Offered

in Shopian

پلوامہ: ضلع پلوامہ کی قدم عیدگاہ میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے عيد الضحی کی نماز ادا کی۔اس موقع پر علماء کرام نے عيد الضحی پر خصوصی روشنی ڈالی اور عوام سے اپیل کی ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ Eid Ul Adha Prayer Offered In Pulwama

پلوامہ

کولگام: جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح کولگام میں بھی عیدالضحیٰ کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ یہاں مرکزی جدید عید گاہ میں ہزاروں فرزاندانہ توحید نے عید کی نماز ادا کی اور ملک بھر میں امن سلامتی کے لیے دُعا مانگی۔ Eid Ul Adha Prayer Offered In Kulgam

کولگام

ڈوڈہ: ضلع ڈوڈہ میں بھی عید الضحیٰ کا مقدس تہوار نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے عائد بندشوں کے تین سال بعد ڈوڈہ کے تمام گاؤں دیہاتوں کی عید گاہوں میں نماز عید ادا کی گئی ۔جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔عید الاضحیٰ کی مناسبت سے ضلع میں سب سے بڑی تقریب مرکزی عیدگاہ ڈوڈہ میں منعقد ہوئی ۔جہاں امام و خطیب خالد نجیب سہروردی نے عید الاضحیٰ کے موضوع پر روشنی ڈالی ۔اسی طرح ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ ,بھاگواہ ,مرمت ,بھرت بگلہ ,گندنہ عسّر میں بھی عید گاہوں میں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی ۔لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔اور سنت ابراہیمی کا فریضہ انجام دیا ۔ Eid Ul Adha Prayer Offered In Dooda

ڈوڈہ

تحصیل منڈی: تحصیل منڈی کی مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔جس کے بعد علمائے کرام نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امن و امان بھائی چارہ اور اتحاد پر زور دیا۔ علمائے کرام نے کہا کہ ایثار و محبت کے ساتھ ساتھ اپنے پڑوس میں رہنے والے غریبوں، یتیموں، مسکینوں اور بیواؤں کا خیال رکھا جائے۔اور آپس میں امن امان بھائی چارہ محبت اخوت ایثار و ہمدردی کی اپیل کی اور عید کے خطبات کے بعد تمام عالم اسلام باالخصوص وطن عزیز میں امن امان کے لیے دعائیں کی گئیں۔ Eid Ul Adha Prayer Offered Mandi

تحصیل منڈی

یہ بھی پڑھیں: Eid ul Adha 2022: ملک بھر میں نماز عیدالاضحی ادا کی گئی

Last Updated :Jul 10, 2022, 8:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.