ETV Bharat / state

Eid Prayers Barred In Jamia Masjid جامع مسجد سرینگر میں عید کی نماز پر پابندی، انجمن اوقاف نے برہمی کا اظاہر کیا

author img

By

Published : Apr 22, 2023, 3:51 PM IST

eid-prayers-barred-at-srinagar-jamia-masjid-anjuman-auqaf-expresses-resentment
جامع مسجد سرینگر میں عید کی نماز پر پابندی، انجمن اوقاف نے برہمی کا اظاہر کیا

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے مطابق وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ شب قدر اور جمعتہ الوداع کے عظیم مواقع پر جامع مسجد میں لوگوں کی بڑی تعداد نے خوشگوار اور پرامن ماحول میں ادا کی تو عید کی نماز میں رکاوٹ ڈالنے کا کیا جواز بنتا ہے۔

جامع مسجد سرینگر میں عید کی نماز پر پابندی، انجمن اوقاف نے برہمی کا اظاہر کیا

سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے مسلسل چوتھے سال تاریخی جامع مسجد میں آج نماز عید ادا نہ کرنے پر انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انجمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اور سول حکام نے انہیں جمعہ کی شام دیر گئے مطلع کیا کہ جامع مسجد سرینگر میں نماز عید صرف ساڑھے 7 بجے سے پہلے ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی جو کہ انجمن کے لیے ممکن نہیں تھا ۔ایسے میں انجمن جامع انتظامیہ نے پہلے ہی 9 بجے نماز عید کی ادائیگی کا پروگرام دے رکھا تھا،کیونکہ جامع مسجد سرینگر میں دور دراز علاقوں سے لوگ عید کی نماز ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔ انجمن اوقاف نے کہا کہ جامع مسجد وادی میں باجماعت نماز کی مرکزی جگہ ہے نہ کہ کوئی مقامی مسجد۔ اس طرح کی مرکزی عبادت گاہوں کا مقصد مسلمانوں کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جمعہ اور دیگر مذہبی مواقع پر بڑی تعداد میں نماز ادا کر کے اپنی ملی وحدت اور یکجہتی کا مظاہرہ کر سکیں۔


بیان میں مزید کہا گیا کہ وادی بھر کے لوگوں کو ان مرکزی مقامات تک پہنچنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے نمازوں کے اوقات اسی کے مطابق طے کیے جاتے ہیں اور جس طرح وقف بورڈ نے درگاہ حضرت بل میں نماز کے اوقات صبح ساڑھے 10 بجے مقرر کیا ہے، انجمن اوقاف نے اپنے طور بھی صبح 9 بجے نماز ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔انجمن نے کہا کہ یہ انتہائی عجیب بات ہے کہ اگر دوسری جگہوں پر صبح ساڑھے10 بجے باجماعت نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جا سکتی ہے، تو جامع مسجد میں9 بجے کیوں نہیں۔ یہاں غیر معقول شرائط کیوں لگائی جا رہی ہیں؟

مزید پڑھیں: EID 2023 جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا نہیں ہوئی

انجمن یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ شب قدر اور جمعتہ الوداع کے عظیم مواقع جامع مسجد میں لوگوں کی بڑی تعداد نے خوشگوار اور پرامن ماحول میں ادا کی تو عید کی نماز میں رکاوٹ ڈالنے کا کیا جواز ہے۔انجمن نے یہ بات زور دے کر کہی کہ حکام کے اس طرز عمل سے جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو شدید دکھ اور تکلیف پہنچی ہے، جس طرح کہ اگست 2019 سے میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی طویل نظربندی کے سبب نماز عید اور دیگر اہم مواقع پر اپنی منصبی ذمہ داریاں اور روح پرور مجالس کے انعقاد پر سرکاری طور پر قدغن بٹھائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.