ETV Bharat / state

Despite Snowfall Rahul Addressed Gathering: برفباری کے باوجود کشمیر میں کانگریس ریلی منعقد

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 1:50 PM IST

Despite Snowfall Rahul Addressed Gathering
Despite Snowfall Rahul Addressed Gathering

ٹھٹھرتی سردی اور برفباری کانگریس حامیوں اور مداحوں کو راہل گاندھی کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ریلی میں شامل ہونے سے نہ روک پائے۔ Rahul Addressed Gathering During Snow

سرینگر: بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب - شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ریلی - کے دوران برفباری کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کانگریس سمیت دیگر جماعتوں کے لیڈران، کارکنان اور مداحوں نے شرکت کی۔ گرچہ برفباری کے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور ٹریفک نظام بھی متاثر ہوا تاہم اس کے باوجود وادی کے طول و ارض سے آئے لوگوں نے شرکت کی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم، سرینگر برف کی سفید چادر سے ڈھک گیا تاہم برفباری، سرد موسم اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی مداحوں کو راہل گاندھی کا جلسہ عام سے خطاب سننے سے نہیں روک پائے۔

ریلی میں شامل کانگریس حامیوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ ٹھٹھرتی سردی اور برفباری کے باوجود مداحوں، کانگریس حامیوں نے ریلی میں شرکت کرکے راہل گاندھی کا خطاب سنا۔ کانگریس حامیوں نے ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا: ’’راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا نے صحیح معنوں میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کو توڑ کر بھارتی شہریوں کو بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و ملت جوڑنے کا کام کیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Rahul and Priyanka Enjoy snow in Kashmir: راہل اور پرینکا برفباری سے لطف اندوز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.