ETV Bharat / state

سرینگر: کورونا کرفیو میں توسیع

author img

By

Published : May 22, 2021, 7:41 PM IST

Corona curfew
کورونا کرفیو

اس سے قبل رواں مہینے کی 17 تاریخ کو کرفیو میں توسیع کرتے ہوئے مئی 24 تک کر دیا گیا تھا۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتے کے روز علاقے میں عائد کورونا کرفیو میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اب خطے میں عالمی وبا کے پیش نظر پابندیاں رواں مہینے کی 31 تاریخ تک لاگو رہیں گی۔

یہ پانچوی مرتبہ ہے جب خطے میں کرفیو کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل رواں مہینے کی 17 تاریخ کو کرفیو میں توسیع کرتے ہوئے مئی 24 تک کر دیا گیا تھا۔

انتظامیہ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کورونا کرفیو خطے کے تمام 20 اضلاع میں رواں مہینے کی 31 تاریخ (پیر) تک کر دیا گیا ہے۔ اس دوران صرف ضروری خدمات میسر کرنے والوں کو ہی باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری


گزشتہ روز خطے میں 3848 وبا کے نئے مثبت معاملے سامنے آئے تھے اس کے علاوہ 43 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کی 29 تاریخ کو یو ٹی انتظامیہ نے 11 اضلاع میں عالمی وبا کے معاملات میں تیزی کے پیش نظر کرفیو نافذ کیا تھا بعد میں کرفیو کو مزید نو اضلاع میں بھی عائد کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.