ETV Bharat / state

Amarnath Chhari Mubarak چھڑی مبارک دشنامی اکھاڑہ سرینگر سے پوتر گھپا کیلئے روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 3:41 PM IST

amarnath-yatra-2023-chhari-mubarak-leaves-for-amaranth-cave
چھڑی مبارک دشنامی اکھاڑہ سرینگر سے پوتر گھپا کیلئے روانہ

یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران اب تک زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔62 دنوں پر محیط امرناتھ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

سرینگر: امرناتھ یاترا کے لئے چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) ہفتے کی صبح مہنت دیپندرا گری کی قیادت میں سرینگر کے دشنامی اکھاڑے سے بم بم بولے نعروں کے بیچ پوتر گھپا کے لئے روانہ ہوئی۔ روانگی سے قبل چھڑی مبارک کی پوجا کی گئی، جس میں سادھئوں کی ایک اچھی تعداد نے حصہ لیا۔
اس موقع پر چھڑی مبارک کے محافظ مہنت دیپندرا گری نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہم یہاں دشنامی اکھاڑہ سے چھڑی مبارک کو لے کر پوتر گھپا کی یاترا کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'روانگی کے دوران سب سے پہلے سرینگر کے سریشور مندر میں پوجا کی گئی، پھر پانپور شیو مندر میں پوجا ہوگی، پھر بجبہاڑہ ، پھر مارٹنڈ میں اور پھر گنیش بل میں ندی کے پار گنیش مندر میں پوجا ہوگی اور بعد میں پہلگام میں رات کا قیام ہوگا'۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 28 اگست کو چند واڑی میں قیام ہوگا، پھر 29 اگست کو شیش ناگ میں، 30 اگست جو چتر دیشی کا دن ہے اور اس بار رکشا بندھن کا تہوار 30 اگست کو ہی منایا جائے گا، کو پنچترنی میں قیام ہوگا اور 31 اگست کو سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی چھڑی مبارک کو پوتر گھپا پہنچایا جائے گا اور وہاں پوجا ہوگی'۔دیپندرا گری نے کہا کہ 31 اگست کو واپس چل کر پنچترنی میں قیام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر کو پنجترنی سے چل کر شیش ناگ اور چندن واڑی سے ہوتے ہی پہلگام میں رات کا قیام کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 2 ستمبر کو لدر ندی پہلگام کے کنارے پوجا ہوگی اور اسی کے ساتھ امسال کی چھڑی مبارک کی امرناتھ یاترا اختتام پذیر ہوگی۔

مزید پڑھیں: Amarnath Chhari Mubarak منوج سنہا نے امرناتھ جی چھڑی مبارک کی پوجن کی

قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس سالانہ یاترا کے دوران اب تک زائد از ساڑھے چار لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے جبکہ سال گذشتہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار یاتریوں نے ہی پوترا گھپا کا درشن کیا تھا۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔یاتریوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج ہونے کے پیش نظر امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے ایس بی) نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پوتر گھپا تک یاترا متبادل دنوں چلانے کا فیصلہ لیا ہے۔

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.