ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے گلمرگ میں 3.5 کی شدت کا زلزلہ

author img

By

Published : Feb 8, 2021, 8:07 AM IST

جموں و کشمیر کے گلمرگ میں 3.5 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس زلزلہ کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر کے گلمرگ میں 3.5 کی شدت کا زلزلہ
جموں و کشمیر کے گلمرگ میں 3.5 کی شدت کا زلزلہ

ریاست جموں و کشمیر میں واقع گلمرگ میں 8 فروری کی اولین ساعتوں میں زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ہے۔ بھارت میں زلزلہ کی پیمائش کرنے والے قومی مرکز این سی ایس کے مطابق جس کی شدت ریختر پیمانے پر 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر کے گلمرگ میں 3.5 کی شدت کا زلزلہ
جموں و کشمیر کے گلمرگ میں 3.5 کی شدت کا زلزلہ

این سی ایس نے بتایا کہ اس کا مرکز ریاست جموں و کشمیر کا سیاحتی مقام گلمرگ تھا۔ جب کہ زلزلہ کے جھٹکے صبح 4 بج کر 56 منٹ پر محسوس کیے گئے، جھٹکوں کی گہرائی زیر زمین 30 کیلو میٹر ناپی گئی ہے۔ جب کہ گلمرگ سے 73 کیلو میٹر کے دائرہ میں اس کی وسعت کا اندازہ قائم کیا گیا ہے۔ زلزلہ میں اب تک کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.