ETV Bharat / state

Constitution Day in Ramban رامبن میں یوم آئین منایا گیا

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 2:24 PM IST

رامبن میں یوم آئین منایا گیا
رامبن میں یوم آئین منایا گیا

ضلع رامبن میں ڈسٹرجٹ لیگل سرویس اتھارٹی کی جانب سے یوم آئین منایا گیا۔ Constitution Day in Ramban

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھارٹی کی جانب سے یوم آئین منایا گیا۔ جس کی صدارت چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) رامبن نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج رامبن سریندر سنگھ، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ رامبن بشیر احمد منشی، بار ایسوسی ایشن رامبن کے صدر ایڈوکیٹ آصف رونیال کے علاوہ کثیر تعداد میں بار وکلاء نے شرکت کی۔ Constitution Day in Ramban

رامبن میں یوم آئین منایا گیا

ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین رنبیر سنگھ جسروٹیا نے بھارت کے آئین میں شہریوں کے بنیادی حقوق اور فرائض کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم آئین منایا جارہا ہے۔یہ دن آئین ساز اسمبلی کے ذریعہ بھارتی آئین کو منظور کیے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 26 نومبر 1949 کو ملک کی آئین ساز اسمبلی نے باضابطہ طور پر بھارت کے آئین کو منظور کیا تھا، جسے 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا تھا۔ Constitution Day In Ramban

یوم آئین سب سے پہلے 2015 میں منایا گیا تھا۔ این ڈی اے حکومت نے اس دن کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے آئین کو مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ آئین ساز اسمبلی کو تاریخی دستاویز کا مسودہ تیار کرنے کے غیرمعمولی فریضہ کو مکمل کرنے میں دو سال گیارہ مہینے اور سترہ دن لگے۔ بھارت کا آئین اپنے شہریوں کو انصاف، برابری اور آزادی کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھارت کو ایک خودمختار، سوشلسٹ، سیکولر اور عوامی جمہوریہ قرار دیتا ہے۔ یہ دنیا میں کسی بھی خودمختار ملک کے آئین کے مقابلے سب سے طویل تحریری آئین ہے۔ Constitution Day In Ramban

یہ بھی پڑھیں : Constitution Day: آج بھارت کا 73واں یوم دستور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.