ETV Bharat / state

CRPF Reached Rajouri پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیاں راجوری پہنچ گئیں

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 10:08 PM IST

مرکزی وزارات داخلہ نے سرحدی ضلع راجوری میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے حالیہ حملے کے بعد سنٹرل ریزریو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کی 18 اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جمعرات کے روز پیرا ملٹری فورسز کی ایک کمپنی جس میں ایک سو کے قریب اہلکار شامل تھے راجوری وارد ہوئے۔CRPF Reached Rajouri

Etv Bharat
Etv Bharat

پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیاں وارد راجوری

راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری اور دوسرے سرحدی علاقوں میں 18 اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کرنے کا مرکزی حکومت نے فیصلہ لیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے روز پیرا ملٹری فورسز کی ایک کمپنی جس میں ایک سو کے قریب اہلکار شامل تھے راجوری وارد ہوئے اور فوری طور پر اُنہیں حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا۔crpf deployed in rajouri

اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے ڈانگری گاوں میں شہری ہلاکتوں کے بعد مرکزی حکومت نے سرحدی علاقوں میں 18 اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے ، ملی ٹینسی کا مقابلہ کرنے کی خاطر مرکزی حکومت نے اس طرح کا فیصلہ لیا ۔Rajouri Militant Attack

ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز پیرا ملٹری فورسز کی ایک کمپنی ٹرکوں اور گاڑیوں کے ذریعے راجوری پہنچے اور فوری طور پر اُنہیں مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں کے دوران مزید 17کمپنیوں کو راجوری اور صوبے جموں کے دوسرے سرحدی علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے۔

بتادیں کہ زشتہ دنوں راجوری کے ڈانگری گاوؐں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں چھ افراد کی ہلاکت کے بعد مقامی لوگوں نے متاثرہ علاقوں میں اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات کرنے کا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں کے اس مطالبے کو پورا کرتے ہوئے انتظامیہ نے راجوری کے سرحدی علاقوں میں اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: CRPF Companies To JK راجوری حملے کے بعد سی آر پی ایف کی 18 اضافی کمپنیاں تعینات

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.