ETV Bharat / state

Haath Se Haath Jodo Yatra: کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا راجوری پہنچی

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 5:11 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا کے بعد ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کی شروعات کی۔ کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا اب راجوری پہنچ چکی ہے۔ اس دوران ریاستی صدر وقار رسول وانی نے کہاکہ بی جے پی نے پورے ملک میں ذات پات اور ہندو مسلم کے نام پر نفرت کا ماحول قائم کیا ہے اور راہل گاندھی نے نفرت کی دیواروں کو گرانے کی خاطر بھارت جوڑو یاترا کا اہتمام کیا تھا۔

جموں: جموں وکشمیر کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا راجوری پہنچی جس دوران لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے کانگریس لیڈروں کا استقبال کیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول وانی نے اس موقع پر کہا کہ جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آیا ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کانگریس کی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا منگل کے روز راجوری پہنچی۔ اس موقع پر لوگوں سے خطاب کے دوران کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول وانی نے کہاکہ راول گاندھی نے کنیا کماری سے کشمیر تک بھارت جوڑو یاترا نکالی جس میں کروڑوں لوگوں نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے پورے ملک میں ذات پات اور ہندو مسلم کے نام پر نفرت کا ماحول قائم کیا ہے اور راہل گاندھی نے نفرت کی دیواروں کو گرانے کی خاطر بھارت جوڑو یاترا کا اہتمام کیا۔

اُن کے مطابق بی جے پی نے جموں وکشمیر میں بھی نفرت کا ماحول قائم کرکے گوجر اور پہاڑیوں کو لڑانے کی کوشش کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی کی ناکامی سب کے سامنے عیاں ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور اس حوالے سے بی جے پی نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ پی سی سی چیف نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھائی چارے ، اخوت اور برادری کو مضبوط کرنے کی خاطر کانگریس میدان میں نکلی ہے اور ہمیں لوگوں کا بھر پور تعاون مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hath Se Hath Jodo اجمیر میں کانگریس کا ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کا آغاز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.