ETV Bharat / state

راجستھان اسمبلی انتخابات 2023 کیلئے پولنگ ختم، 70 فیصد ووٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 25, 2023, 7:26 AM IST

Updated : Nov 25, 2023, 6:14 PM IST

Rajasthan Assembly Election 2023
Rajasthan Assembly Election 2023

راجستھان اسمبلی انتخابات کے لیے 199 نشستوں پر آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ریاست میں کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی دعوی کررہی ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ Voting underway for assembly election 2023 in Rajasthan

جے پور: راجستھان اسمبلی انتخابات کے لئے 199 اسمبلی نشستوں کے لیے آج پولنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوچکا ہے۔ شام چھ بجے تک چلنے والے پولنگ کے عمل میں ریاست کے پانچ کروڑ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

  • #WATCH | Rajasthan Elections | People queue up outside a polling station in Kisamidesar of Bikaner East assembly constituency as they await their turn to cast a vote. pic.twitter.com/IFteaiO1Cf

    — ANI (@ANI) November 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

راجستھان اسمبلی انتخابات میں سہ پہر تین بجے تک 55 فیصد پولنگ

راجستھان میں اسمبلی کے عام انتخابات-2023 کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے جہاں سہ پہر 3 بجے تک 55 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
الیکشن کمیشن کے دفتر کے مطابق ریاست میں ووٹنگ شروع ہونے کے آٹھ گھنٹے میں 55.63 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ جس میں سب سے زیادہ 63:48 فیصد ووٹنگ ضلع جیسلمیر میں ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم 49:79 فیصد ضلع پالی میں ریکارڈ کی گئی۔ ریاست میں ضلع الور کے تیجارا اسمبلی حلقہ کے ایک بوتھ میں 70 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے، وہیں ضلع جیسلمیر کے پوکرن اسمبلی حلقہ میں بھی 67 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

  • راجستھان اسمبلی انتخابات میں دوپہر 1 بجے تک 40.27 فیصد ووٹنگ

راجستھان میں اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور دوپہر 1 بجے تک 40.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست میں عوام میں ووٹ ڈالنے کے لئے جوش وخروش دیکھا جارہا ہے۔ صبح سات بجے ووٹنگ کے آغاز کے ساتھ ہی کئی پولنگ بوتھز پر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔ لوگ لائن میں کھڑے ہوکر اپنے ووٹ ڈالنے کی باری کا انتظار کرتے دکھائی دیے۔

  • راجستھان اسمبلی انتخابات میں صبح 11 بجے تک 24.74 فیصد ووٹنگ

راجستھان اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے پوری ریاست ممیں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور صبح 11 بجے تک 24.74 فیصد ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ ڈالا ہے۔ راجستھان میں ووٹنگ شروع ہونے کے بعد پہلے دو گھنٹوں میں 9.77 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

  • راجستھان اسمبلی انتخابات میں صبح 9 بجے تک 9.77 فیصد ووٹنگ

راجستھان اسمبلی انتخابات 2023 کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے اور صبح 9 بجے تک 9.77 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ راجستھان میں ووٹنگ شروع ہونے کے بعد پہلے دو گھنٹوں میں 9.77 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جس میں دھول پور ضلع میں 12.66 فیصد، سری گنگا نگر میں 11.84، شاہ پورہ میں 11.78، کوٹ پٹلی اور ہنومان گڑھ میں 12-12، کوٹہ میں 12 فیصد سے زیادہ، کرولی میں 10.49، بھرت پور میں 10.80، بوندھ میں 10.38، جھنجھنو میں 10.22، الور میں 9.97، جے پور میں 9.90، چتوڑ گڑھ میں 9.27، دوسہ میں 8.9، جیسلمیر میں 6.60 اور ڈنگر پور ضلع میں 5.77 سمیت دیگر اضلاع میں بھی الگ الگ فیصد میں ووٹنگ ہوئی۔

  • #WATCH | Baba Balak Nath says, "It feels great. There is great enthusiasm among people. Citizens of India are 'Bharat Bhagyavidhata'. People of Rajasthan will vote for BJP which is dedicated to development, good governance and law & order of the state...People were waiting for… https://t.co/Pxlv05OhOT pic.twitter.com/0uRSpfqBSW

    — ANI (@ANI) November 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

راجستھان میں صبح سات بجے ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی کئی مقامات پر لوگوں کو قطاروں میں کھڑے دیکھا گیا ہے۔ راجستھان میں صبح سات بجے ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی کئی مقامات پر لوگوں کو قطاروں میں کھڑے دیکھا گیا ہے۔ راجستھان کے کوٹہ، بیکانیر اور جے پور اور دیگر کئی اضلاع کے علاقوں میں عوام ووٹ ڈالنے کے لئے قطاروں میں کھڑے نظر آئے ہیں۔

راجستھان کے الور ضلع کے علاقے تیجارہ سے بی جے پی کے امیدوار بابا بالک ناتھ نے الور میں ایک پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ ڈالا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابا بالک ناتھ نے کہا کہ آج عوام میں ووٹ ڈالنے کا ایک نیا جذبہ ہے، راجستھان کی عوام ترقیاتی اقدامات کرنے والی، بہتر حکمرانی کرنے والی اور ریاست میں امن وامان برقرار رکھنے والی بی جے پی کو ووٹ دے گی۔

بی جے پی کے رہنما و مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے جودھ پور میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان کی عوام حکومت بدلنے کے لئے ووٹ ڈالے گی۔ اور ریاست میں ایک تاریخ رقم کرے گی۔

  • #WATCH | Union Minister & BJP leader Gajendra Singh Shekhawat casts his vote in Jodhpur, says, "The public will vote to change the government and create new history in the state." pic.twitter.com/3OhWWD82Zf

    — ANI (@ANI) November 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ریاست کے جودھ پور میں ووٹ ڈالنے کے بعد چند خواتین اور نوجوانوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ووٹ ڈالنا انتہائی ضروری ہے۔ ایک نوجوان نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہر ہندوستانی شخص کا آئینی اور بنیادی حق ہے۔ اور ووٹ کے ذریعہ سے وہ ایسے نمائندہ کا انتخاب کرسکتا ہے جو ترقی کے کچھ کام کرسکے۔

ووٹ ڈالنے کے بعد ایک خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا جمہوریت کا تہوار ہے اور میں نے ووٹ اس لئے ڈالا ہے کہ راجستھان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو، خواتین محفوظ ہو اور وہ خود کفیل بھی ہو، تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے سہولیات ہو، نوجوانوں کے روزگار کے لئے نئی نئی اسکیمات ہو۔ خاتون نے مزید کہا کہ ان ہی سب چیزوں سے ریاست اور ملک ترقی کرے گا۔

راجستھان میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 51507 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست کے 5 کروڑ 26 لاکھ 90 ہزار 146 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں حصہ لیں گے۔ پولنگ کے پرامن انعقاد کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Last Updated :Nov 25, 2023, 6:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.