ETV Bharat / state

ہمارے لڑکے میچ جیت رہے تھے لیکن پھر پنوتی ۔۔۔ راہل گاندھی کا طنز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 5:48 PM IST

ورلڈ کپ فائنل میچ میں ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر "پنوتی" ٹرینڈ کر رہا تھا۔ دراصل اس پنوتی لفظ کو احمد آباد اسٹیڈیم میں پی ایم مودی کی موجودگی کے لیے بدشگون کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا اور آج راہل گاندھی نے بھی راجستھان میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم کا نام لیے بغیر کہا کہ ہمارے لڑکے میچ میچ جیت رہے تھے لیکن پنوتی کی وجہ سے ہار گئے۔ Rahul Gandhi on panauti

Rahul Gandhi on panauti in Rajasthan poll rally
ہمارے لڑکے میچ جیت رہے تھے لیکن پھر پنوتی ۔۔۔ راہل گاندھی کا طنز

ہمارے لڑکے میچ جیت رہے تھے لیکن پھر پنوتی ۔۔۔ راہل گاندھی کا طنز

جالور: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر مزاحیہ انداز میں طنز کستے ہوئے کہا کہ 19 نومبر کو ورلڈ کپ فائنل میں بھارت میچ جیت رہا تھا لیکن "پنوتی" کی وجہ سے بھارت میچ ہار گیا۔ دراصل راہل نے یہ بیان راجستھان کے جالور ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے دیا۔

راہل نے یہ بھی کہا کہ ٹیلی ویژن چینلز یہ سب کچھ نہیں بتائیں گے لیکن عوام سب کچھ جانتی ہے۔ راہل کے اس تبصرہ نے سامعین کی طرف سے ایک زوردار قہقہہ لگایا۔ دراصل اس پنوتی لفظ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر احمد آباد اسٹیڈیم میں پی ایم مودی کی موجودگی کے لیے بدشگون کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

دراصل وزیراعظم مودی کے بارے میں یہ پنوتی لفظ اس لیے ٹرینڈ کرنے لگا کہ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ شخص جہاں بھی جاتا ہے وہاں وہ مشن ناکام ہوجاتا ہے، اس سے قبل جب پی ایم مودی جندریان ٹو کے وقت اسرو آفس گئے تھے تو وہ مشن بھی اس وقت ناکام ہوگیا تھا اور چندریان تھری کے وقت ملک سے باہر تھے تو چندریان تھری کا مشن کامیاب ہوگیا تھا۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین انھیں سب چیزوں کو لے کر پی ایم مودی کو پنوتی قرار دے رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اگر یہ شخص اسٹیڈیم نہیں جاتا تو بھارت فائنل بھی جیت جاتا۔

کانگریس لیڈر کا یہ تبصرہ وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں سے ڈریسنگ روم میں ملاقات کا ایک ویڈیو کلپ جاری کرنے کے چند گھنٹے بعد آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔ویڈیو میں وزیر اعظم مودی ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کو تسلی دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.