ETV Bharat / state

Azadi ka Amrit Mahotsav میری مٹی میرا دیش کے تحت پلوامہ میں تیراکی مقابلے کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 12, 2023, 10:05 PM IST

وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی آزادی کا امرت مہوتسو کے بینر تلے اور میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔ ان پروگرامز کا مقصد لوگوں میں وطن کے تئین جوش و جزبہ پیدا کرنا ہے اور ان جوانوں کی قربانیوں کو یاد کرنا جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانیں نچھاور کی ہے۔

Under azadi ka amrit mahotsav Pulwama admin organises Swimming Competition
پلوامہ میں تیراکی مقابلے کا انعقاد

میری مٹی میرا دیش کے تحت پلوامہ میں تیراکی مقابلے کا انعقاد

پلوامہ: آزادی کا امرت مہوتسو کے بینر تلے اور میری مٹی میرا دیش مہم کے ایک حصے کے طور پر ضلع انتظامیہ پلوامہ نے جمعہ کے روز پنچایت حلقہ بیلو بلاک شادی مرگ میں مشن امرت سروور کے تحت تیراکی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ تیراکی مقابلے کے بعد مٹی کے دیے بھی جلائے گی جس دوران ملک کے لئے قربانی دینے والے جوانوں کو یاد کیا گیا۔ اس تقریب کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف کے ہمراہ کیا جبکہ اس موقع پر پولیس اور سول انتظامیہ کے سبھی افسران موجود تھے۔

وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی آزادی کا امرت مہوتسو کے بینر تلے اور میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پروگرام برابر جاری ہے جس کے تحت ہر ایک پنچایت اور ہر ایک بلاک میں پروگرام کا انعقاد جاری ہے۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ پلوامہ نے پہلی مرتبہ مشن امرت سروور کے تحت تیراکی مقابلہ کا انعقاد کیا جس میں ضلع پلوامہ کے پچوں نے شرکت کی۔

یہ تیراکی مقابلہ 14 سے 19 سال عمر کے بچوں کے درمیان کروایا گیا۔ مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو ضلع ترقیاتی کمشنر نے عزت افزائی کی۔بعد میں مقامی لوگوں نے مٹی کے دیے جلانے والی تقریب میں حصہ لیا اور دیے جلا کر ملک کے لیے قربانی دینے والوں کو یاد کیا گیا۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے میڈیا کو بتایا کہ آزادی کا امرت مہوتسو اور میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت ضلع بھر میں پروگرام کا سلسلہ جاری ہے اور اسی کڑی کے تحت پہلے مرتبہ ضلع پلوامہ میں تیراکی( سوئمنگ) مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ،جو مشن امرت سروور کے تحت انجام دیا گیا۔

مزید پڑھیں: Tiranga Rally in Pulwama میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پلوامہ میں ترنگا ریلی کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کی عوام انتظامیہ کے ہر ایک پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے جس کے لئے انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام اس طرح انتظامیہ کا ساتھ دے گی اور ضلع کو اگے بڑھانے میں اپنا تعاون ہر وقت پیش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.